تازہ مچھلی کی پہچان کیسے ہوتی ہے؟ چند آسان طریقے

image
 
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مچھلی کے بےشمار طبی فوائد ہیں لیکن یہ تمام فائدے آپ کو تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب آپ تازہ مچھلی کھائیں- باسی مچھلی آپ کو فائدہ پہچانے کے بجائے مزید نقصان پہنچا سکتی ہے اور آپ کی صحت کو خراب کرسکتی ہے-
 
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے معلوم ہو کہ جو مچھلی ہم خرید رہے ہیں وہ تازہ ہے یا کہ باسی؟ تو اس کے لیے ہم آپ کو تازہ مچھلی کی چند ایسی نشانیاں بتائیں گے جنہیں ذہن نشین کر کے آپ مارکیٹ میں کھڑے کھڑے ہی باآسانی تازہ مچھلی اور باسی مچھلی کے فرق پہچان سکتے ہیں-
 
سب سے پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک موجود ہے تو سب سمجھ جائیں کہ یہ تازہ مچھلی ہے کیونکہ پھیکی یا مدہم پڑتی آںکھیں باسی مچھلی کی علامت ہوتی ہیں-
 
image
 
اس کے علاوہ مچھلی کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے بصورت دیگر اگر مچھلی اگر تازہ ہوگی تو دبانے پر گڑھا پیدا نہیں ہوگا-
 
اسی طرح مچھلی کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔
 
image
 
مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔
 
مچھلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

There are a few places that you can buy good quality fish from. Visit the fish market, and you have a choice of really fresh fish, right off the boat. Another option is buying it in a fish store, or in the fish section of the supermarket. The choice is entirely up to you, but make sure that the fish is fresh.