'این بی سی' نیوز چینل کی ایک نیوز اینکر 'کورٹنی کیوب'
کو شام میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک نیوز بلیٹن کے دوران بچے
کے آن ایئر آنے پر مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
|
|
وہ اپنے کم سن بچے کو اسٹوڈیو میں ساتھ لے گئی تھی جہاں خبریں پڑھنے
کے دوران اس کا بچہ اس کے سامنے آگیا۔ لائیو نشریات کی وجہ سے یہ حیران کن
منظر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ بعد ازاں اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہوئی جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔
العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی توجہ حاصل کرنےکے لیے اپنا
ہاتھ اس کی طرف بڑھایا۔ اس پر کیوب مسکرائیں اور کہا کہ'میں معذرت چاہتی
ہوں میرا بچہ میرے ساتھ ہے'۔ اس موقع پر بچہ اپنی ماں کو آوازیں بھی دیتا
رہا اور وہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی۔
|
|
'این بی سی' کی طرف سے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ فوٹیج کے ساتھ لکھا گیا
ہے کہ ' بعض اوقات غیر متوقع بریکنگ نیوز اس وقت پیش آتی ہے جب آپ بریکنگ
نیوز کی اطلاع دیتے ہیں'۔ |