دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی اور 20ہزار سے
زائد برانڈز رکھنے والی نیسلے اپنے آپریٹنگ علاقوں میں رہائش پذیر کمیونٹیز
کے معیار زندگی میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔
’’مشترکہ قدر پیدا کرنے‘‘ کے فلسفے کے تحت کام کرنے والی نیسلے معاشرے اور
کمپنی دونوں کے بہتر مستقبل کیلئے طویل مدتی نقطہ نظر رکھتی ہے ۔اس اصول کا
اطلاق شیخوپورہ پلانٹ کے ارد گرد دکھائی دینے والی ترقی پر نمایاں دکھائی
دیتا ہے ۔
|
|
نیسلے شیخوپورہ پلانٹ مختلف مصنوعات کی پیداوار کا مرکز ہے جہاں نیسلے کی
وسیع اقسام کی مصنوعات کی تیاری کیلئے درکار تمام ضروری صلاحیتیں موجود ہیں
جس میں چلڈ ڈیری،نیکٹرز،پانی اور ملک پاؤڈر شامل ہیں۔اس پلانٹ نے سالوں کی
وسعت اور ایشیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پلانٹ بننے سے قبل
1981میںUHTملک پراسیسنگ یونٹ کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا۔
اب22ملین امریکی ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری سے شیخوپورہ پلانٹ کی توسیع کی
گئی ہے جہاں نیسلے فروٹا وائٹل مصنوعات کی 24ہزار یونٹس یومیہ کی پیداوار
حاصل کی جاسکتی ہے ۔یہ توسیع اور نئی سرمایہ کاری کمیونٹی کیلئے یقینی طور
پر فائدہ مند ثابت ہوگی ،خاص کر کہ ایسے وقت میں جب کہ غیر ملکی سرمایہ
کاری کی اشد ضرورت تھی ۔تاہم علاقے کی ترقی کیلئے یہ نیسلے کا محض ایک پہلو
ہے ۔
|
|
اسی دوران نیسلے کی جانب سے آموں کی بہتر پیداوار اور قیمت کے حصول
کیلئے110مقامی چونسہ فارموں کی مدد کی گئی ۔اب ان چونسہ فارموں میں پیدا
ہونے والے آم نیسلے کی جانب سے خریدے جاتے ہیں اور یہ فارم نیسلے کی ویلیو
چین کا ایک حصہ بن گئے ہیں۔
تاہم نیسلے صرف مقامی معیشت کی بہتری کے حوالے سے ہی کام نہیں کررہی ہے ،بلکہ
ان علاقوں میں رہنے والے افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے حوالے سے
بھی متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسکولوں کی تعمیر اور تزئین نو اس سلسلے
کی ایک اور مثال ہے ۔
علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سہولت کا قیام اس ضمن میں ایک
اور انتہائی اہم اقدام قرار دیا جاسکتا ہے ۔اس سہولت سے یومیہ 30ہزار سے
زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔مثال کے طور پر نیسلے
نے پانی کے استعمال میں بہتری اور بچت کیلئے کاشتکاروں کو اپنے فارمز پر
ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کیلئے مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں سالانہ
300ملین لٹرز سے زائد پانی کی بچت ہورہی ہے ۔
|
|
کمپنی کے ان اقدامات کو سال2017میں شیخوپورہ فیکٹری کیلئے الائنس فار واٹر
اسٹیورڈ شپ (AWS)سرٹیفکیشن سے نواز کر سراہا گیا ۔یہ سرٹیکفیشن تازہ پانی
کے بہترین سماجی،معاشی اور ماحولیاتی استعمال کے موثر اور ذمہ دارانہ
مظاہرے پر دی گئی ۔شیخوپورہ فیکٹری یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا میں نیسلے
کی پہلی سائٹ ہے ۔
یہ اور اس جیسے دیگر کئی اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ’’مشترکہ قدر پیدا کرنے‘‘
کا فلسفہ نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو بہتر کرتا ہے بلکہ کمیونیٹیز کے معیار
زندگی میں بہتری کیلئے بھی طویل مدتی نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے ۔
یہ مستقبل کیلئے ایک اچھی علامت ہے کہ نیسلے قوم کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری
کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر کوئی بھی کمپنی کچھ
کرنے کا عزم ٹھان لے تو اس ضمن میں نیسلے سے بہتر کوئی مثال موجود نہیں۔
|
|
|