خوشخبری٬ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع

نادرا کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت جمع کروائی جانے والی درخواستوں کی تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع کردی ہے-
 

image


نادرا کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 1.4 ملین سے زائد درخواستیں وصول کی جاچکی ہیں- 150,255 لاہور سے 47,802 ملتان سے 44,786 بہاولپور سے 890,262 کراچی سے جبکہ 34,484 درخواستیں پشاور سے وصول کی گئی ہیں-

نادرا کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواست گزار اپنی درخواستیں جمع کروا رہے ہیں-

تاریخ میں توسیع کے بعد نادرا کے ای سہولت سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہوگی جس کی فیس 250 روپے ہوگی- نادرا کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک کے علاوہ ویب سائٹ بھی متعارف کروا رہا ہے-

کراچی کے شہریوں کے لیے رجسٹریشن کی سہولت ڈیفنس کے سینٹر٬ نارتھ ناظم آباد میں واقع سینٹر اور لیاقت آباد کے سینٹر پر مہیا کی گئی ہے-

نادرا کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ آخری تاریخ انتظار نہ کریں اور جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروائیں-
 

image


بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی گھر بیٹھے اس ہاؤسنگ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- وہ اپنی آن لائن رجسٹریشن نادرا کی ویب سائٹ nphp.nadra.gov.pk کے ذریعے کروا سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی قسم کی ادائیگی کے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The National Database and Registration Authority (Nadra) has extended the last date for submission of applications for the Naya Pakistan Housing Programme to Nov 15.