شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان: شہزادی کیٹ کے کپڑے کس نے ڈیزائن کیے

14 اکتوبر کی رات برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد پہنچا تو شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سوشل میڈیا سارفین نے انکے لباس کو لیڈی ڈیانا کے لباس سے تشبیہ دی اور انکی کپڑوں کی سادگی کی تعریف کی۔ اب تک کے دورے کے دوران شہزادی کیٹ پاکستانی لباس (شلوار قمیض) پہنے ہی دیکھائی دی ہیں۔
 

image


بی بی سی نے شہزادی کیٹ کے لیے ڈزائن کردہ ملبوسات کی ایک ڈیزائنر سے خصوصی گفتگو کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر شہزادی کیٹ ایک سے زائد ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے کپڑے پہن رہی ہیں۔
 

image


پاکستان کے شہر کراچی کی ڈیزائنر ماہین خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت سی جانی پہچانی ہستیوں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔ اور آج شہزادی کیٹ نے بھی میرا ڈیزائن کردہ سوٹ پہنا ہے‘۔

ماہین کا کہنا تھا کہ ’میں نے بینظیز بھٹو کی سبز قمیض اور سفید دوپٹہ بنایا تھا جو آج بھی Madame Tussaud میں انکے مجسمے نے پہن رکھا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے جمائما سے لے کر بیگم آغا خان کے لیے بھی بہت کپڑے بنائے۔ انکا کہنا تھا میں اپنا کام شوق سے کرتی ہوں۔ شہزادی کیٹ کے لیے کپڑے ڈیزائن کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دورے پر شہزادی کیٹ بہت سے ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے لباس پہنیں گیں۔
 

image


ماہین نے کہا کہ ’جہاں تک شہزادی کیٹ کے لیے میرے کپڑوں کی بات ہے، میں نے کپڑے بناتے ہوئے کوئی خاص خیال یا رنگ ذہن میں نہیں رکھا اور نا ہی میں نے شہزادی ڈیانا کے کپڑوں کو دیکھا۔ میرے خیال میں شہزادی کیٹ کے کپڑوں کے رنگ شہزادی ڈیانا کے کپڑوں سے ملنا محض ایک اتفاق ہے‘۔

تاہم ۔ شہزادی کیٹ کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ان کے سنہری بال ہیں تو نیلا رنگ لازمی کپڑوں میں ہونا چاہیے کیونکہ سنہرے بالوں کے ساتھ خاص نیلا رنگ بہت ججتا ہے، بس میں نے اتنا ہی سوچا کہ کپڑے ایسے ہونے چاہیں جو انکو پہنے ہوئے خوبصورت لگیں اور ہماری پاکستانی ثقافت کی جھلک ان میں نمایاں ہو۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی کیٹ نے پاکستان پہنچنے پر Catherine Walker کا بنایا ہوا ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا اور وہ شہزادی کیٹ کی ایک پسندیدہ ڈیزائر ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں شاہی جوڑے کے دورہ سکول کے موقع پر شہزادی کیٹ نے گہرے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا جو میں نے ڈیزائن کیا۔
 

image


ماہین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیض پہنی جو Catherine Walker نے بنائی جبکہ سفید رنگ کا پاجامہ میرا ڈیزائین کیا ہوا ہے اور دوپٹہ شہزادی نے ست رنگی کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح شہزادی کیٹ اپنے لباس کو خود اسٹائل کرتی ہیں۔

ماہین کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ جو لباس میں نے شہزادی کیٹ کو بنا کر دیے وہ انہوں نے پہنے۔ ماہین نے بتایا کہ شہزادی کیٹ کے لباس میں نے انکی سادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے۔
 

image


وہ کہتی ہیں میں اپنے ڈیزائن کیے ہوئے دوپٹوں میں عموماً دو رنگ شامل کرتی ہوں، تو میرے ذہن میں یہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو بھی ایسے دوپٹے پسند آئیں گے۔ اس لیے میں نے ان کے لیے بھی ایسے ہی دوپٹے بنائے ہیں‘۔ کیٹ کے لیے بنائے گئے ملبوسات میں مختلف اقسام کا کپڑا استعمال کیا ہے جس میں شیفون اور را سلک شامل ہیں۔ ماہین نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو سادہ, کلاسک اور خوبصورت لباس پہننا اچھا لگتا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے سوال پر ماہین نے بتایا کہ لندن میں ایک شاپ ہے جہاں میرے ڈیزائین کیے ہوئے کپڑے موجود ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے نمائندے وہاں گئے اور وہاں سے میرے کپڑے اٹھائے اور پھر مجھ سے رابطہ کیا۔ جبکہ ’جو گہرے نیلے رنگ کا لباس شہزادی کیٹ نے پہنا اس کے بہت سارے آرڈر مل چکے ہیں۔ میری ٹیم نئے آرڈر پر کام کر رہی ہے‘۔


Partner Content: BBC
YOU MAY ALSO LIKE:

The Royal Duchess of Cambridge, Kate Middleton, chose Pakistani dresses for her visit to Pakistan. Middleton dressed a green ‘kurta’ and white ‘pajama’ during her visit to PM house.