اس ناقابلِ یقین تصویر کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے؟

جان جانے کے خوف نے مارموت ( گلہری کی قسم کا ایک جانور ) کو نہ صرف ایک پاؤں پر کھڑا کر دیا بلکہ اسے وہیں منجمد بھی کردیا- یہ سب اس وقت ہوا جب ایک لومڑی مارموت کو اپنا شکار بنانے کے لیے اس کی جانب بڑھنے لگی-

چینی فوٹوگرافر Yongqing Bao اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ڈرامائی منظر کو اپنے کیمرے قید کرلیا- اور اسی منظر نے چینی فوٹوگرافر کو وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کے ایوارڈ کا حقدار بھی قرار دلوا دیا-
 

image

چینی فوٹوگرافر نے یہ تصویر موسمِ بہار کے آغاز میں چینی پہاڑ Qilian کی ڈھلوان پر کھینچی جہاں کئی مقامات پر برف موجود تھی-

Bao گزشتہ کچھ عرصے سے ان دونوں جنگلی مخلوقات کے درمیان رابطہ اور باہمی تعلق کا مشاہدہ کر رہے تھے- اور جلد ہی انہیں یہ حیرت انگیز منظر مل گیا جسے انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اپنے کیمرے میں قید کر لیا-

موقع پاتے ہی لومڑی نے اس مارموت کو اپنی خوراک بنا لیا- یہاں تک کہ مارموت کی ماں بھی اسے لومڑی سے نہیں بچا پائی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

It looks like it ought to be the subject of a funny caption competition but this picture taken in China's Qilian Mountains is deadly serious. The fox has surprised the marmot and a fight is about to begin that will result in the rodent being killed.