عمران خان کی کیٹ کے ساتھ تصویر شئیر کر کے ریحام خان نے آخر ایسا کیا لکھ دیا؟

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیٹ مڈلٹن کے اس وقت روایتی لباس کے پہننے پر حیرت مبتلا ہیں جو انہوں نے 15 اکتوبر کو عمران خان سے ملاقات کے دوران پہنا تھا- 
 

image


برطانوی شاہی جوڑا اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور جوڑے نے پہلے ہی روز اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی-

اس میٹنگ کے دوران کیٹ نے کھیترین والکر کی ڈیزائن کردہ شوخ سبز رنگ کی شرٹ جبکہ پاکستانی ڈیزائنر مہرین خان کا ڈیزائن کردہ سفید ٹراؤزر زیب تن کر رکھا تھا- اور اس کے ساتھ شیفون کا دوپٹہ بھی تھا-

ریحام خان کیٹ کے اس لباس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے اس سلسلے میں تعریفی کلمات پر مشتمل ٹویٹ بھی کی-
 


ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ کیٹ اور ولیم کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “ برطانوی شہزادی کی جانب سے لباس کا انتخاب حیرت انگیز ہے- انہوں نے ایک بہترین اور دلکش رنگوں کا حامل پاکستانی روایتی لباس پسند کیا“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Imran Khan's ex-wife Reham Khan is in awe of Kate Middleton's traditional outfit that she wore during her meeting with the Pakistan Prime Minister on October 15. Kate Middleton is currently touring Pakistan with her husband Prince William and met Imran Khan on the first day of their visit in Islamabad.