پاکستان کے 5 منفرد اور دلچسپ ریسٹورنٹ٬ موقع ملے تو ضرور جائیں

گھر سے باہر کسی ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونا یقیناً ہمیشہ ایک مختلف تجربے کا باعث بنتا ہے- عموماً لوگ کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کا نہ صرف کھانا مزیدار ہو بلکہ اردگرد کا ماحول بھی انتہائی دلچسپ٬ دلکش اور منفرد ہو کیونکہ ماحول بھی آپ کے مزاج پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے- اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو پاکستان کے چند ایسے منفرد ریسٹورنٹ دکھائیں گے جہاں آپ نہ صرف مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ یہاں گزارے جانے والے لمحات ہمیشہ کے لیے خوبصورت اور یادگار بن سکتے ہیں-

حویلی ریسٹورنٹ
یہ ریسٹورنٹ لاہور کی تاریخی خلیل خان حویلی میں واقع ہے- اس حویلی کی عمارت انتہائی پرکشش ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے- اس حویلی کے اردگرد کئی تاریخی عمارات بھی واقع ہیں جن میں بادشاہی مسجد٬ لاہور قلعہ٬ گرو ارجن کا مندر اور مینارِ پاکستان شامل ہیں- اس ریسٹورنٹ سے ان تمام عمارات کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے اور یہی اس ریسٹورنٹ کی خاصیت بھی ہے- اس ریسٹورنٹ مقامی اور روایتی کھانے پیش کیے جاتے ہیں جو انتہائی مزیدار ہوتے ہیں-

image


فوکر فرینڈ شپ ریسٹورنٹ
فوکر طیارے میں قائم کردہ یہ دلچسپ ریسٹورنٹ چترال میں واقع ہے- یہ پی آئی اے کا سابقہ طیارہ تھا جو 16 جون 2004 کو چترال میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا- 48 سیٹوں کے حامل اس طیارے کو ایک ریٹائرڈ پائلٹ نے خرید کر ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا- اس منفرد ریسٹورنٹ میں کھانا کھانا بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-

image


کوکو ڈین
کوکو ڈین اینڈ کیفے نامی اس ریسٹورنٹ نے لاہور میں کھانوں کے کاروبار میں اپنا نام روشن کیا ہے- یہ ریسٹورنٹ لاہور کی فوڈ اسٹریٹ پر واقع ہے جہاں کئی قدیم عمارات تعمیر ہیں- اس مقام پر داتا دربار اور بادشاہی مسجد بھی واقع ہیں- ایسے افراد جو کچھ مختلف چاہتے ہیں ان کے لیے یہ ریسٹورنٹ ایک دلکش جگہ ہے-

image


مونال
یہ اسلام آباد کا ایک مقبول ترین ریسٹورنٹ ہے جو کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع ہے- بلندی پر واقع اس ریسٹورنٹ سے اسلام آباد کا خوبصورت نظارہ ممکن ہے- اس کے علاوہ یہاں پیش کیے جانے والے کھانے بھی انتہائی لذیز ہیں اور اسی وجہ سے یہ ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے-

image


کولاچی
یہ ریسٹورنٹ کراچی کے دو دریا نامی ساحل کے کنارے واقع ہے اور یہاں آنے والے کھانے کے علاوہ سمندر کے حسین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں- اس ریسٹورنٹ کے کھانے بھی اپنے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some eateries in the country have become synonymous with the cities they are situated in. Pakistan has several renowned restaurants in each city offering something distinct and unique according to the taste and destination.