ائیرپورٹ پر اضافی لگیج فیس سے بچنے کیلئے خاتون نے کیا کیا؟

ایک غیر ملکی ایئر لائن کی ایک خاتون مسافر نے اضافی بیگیج فیس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور جتنے کپڑے اُس نے پیک کیے تھے اُن میں زیادہ سے زیادہ پہن کر سوٹ کیس کا وزن کم کردیا۔
 

image


جنگ نیوز کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی جیل روڈرگز نامی خاتون 2 اکتوبر کو فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ایئر پورٹ پر ایئر لائن اسٹاف نے اُسے آگاہ کیا کہ اُس کے بیگیج کا وزن ساڑھے نو کلو گرام ہے، جبکہ سات کلو گرام وزن ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔

روڈرگز نے اضافی بیگیج فیس دینے انکار کردیا اور چالاکی دکھاتے ہوئے بیگ میں سے تقریباً تین کلو گرام کپڑے نکال کر پہن لیے یوں بیگ کا وزن ساڑھے چھ کلو گرام ہوگیا۔

خاتون نے فیس بک پر اپنی مزاحیہ انداز میں تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ پینٹ، ٹی شرٹس اور جیکٹس کے تقریباً پانچ جوڑے پہنے ہوئے ہے اور ساتھ ہی تحریر ہے کہ ’’9 کلو گرام سے ساڑھے 6 کلو گرام بیگیج کر کے اضافی بیگیج چیلنج قبول کرلیا‘‘

خاتون کی شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 20ہزار سے زائد بار شیئر اور 33ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
 

image


روڈرگز کا کہنا ہے کہ ’’وہ اضافی بیگیج فیس اس لیے نہیں دینا چاہتی تھی کہ وزن صرف 2 کلو گرام ہی تو زیادہ تھا‘‘، خاتون نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ’’ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تصویر وائرل ہوجائے گی تو کچھ بہتر انداز میں بنواتی‘‘

خاتون سے جب پوچھا گیا کہ آپ دوبارہ ایسا کریں گی تو اُس کا کہنا تھا کہ وہ واقعی دلچسپ تھا لیکن میں تجویز نہیں کروں گی کہ لوگ ایسا کریں۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اضافی لگیج فیس سے بچنے کے لیے بیک وقت 15 شرٹس پہن لی تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A passenger whose luggage exceeded the weight limit at the airport took an innovative approach to avoid paying the hefty excess baggage charges. Gel Rodriguez from Davao City in the Philippines decided to wear as many of her clothes as possible, claiming that the multi-layered outfit saved her 2.5kg in precious weight.