تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہوتی اور اس کی کئی
مثالیں ہمارے اردگرد موجود ہیں- انسان اپنی ضروریات کے تحت مختلف اشیاﺀ
ایجاد کرتا رہتا ہے جس میں گزرتے وقت کے ساتھ جدت بھی آتی رہتی ہے-
|
|
ایسی ہی ایک روشن مثال گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آئی جب ایک پاکستانی نے
سوزوکی مہران گاڑی کو پک اپ میں تبدیل کر ڈالا اور جیب پر سمجھوتہ کیے بغیر
اپنے مسئلہ حل کر لیا-
محدود دستیاب معلومات کے مطابق باصلاحیت شخص نے یہ کارنامہ اپنے دودھ کے
کاروبار کے لیے سرانجام دیا- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت شخص نے
800 سی سی کی حامل مہران کار کو پک اپ ٹرک میں تبدیل کر دیا ہے-
پک اپ ٹرک میں تبدیل اس مہران کار کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل
ہورہی ہے اور ہر کوئی حیران ہے-
3 دہائی پرانی گاڑی کی پک اپ ٹرک میں کامیاب تبدیلی کے بعد اسے دودھ کی
سپلائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے-
|
|
گاڑی کے اگلے ستونوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پچھلے ستونوں کو ہٹا دیا
گیا ہے تاکہ گاڑی میں کھلی جگہ پیدا ہوسکے اور اسے سامان کی ترسیل کے لیے
استعمال کیا جاسکے-
ماضی میں بھی ہم دیکھ چکے ہیں کہ کیسے مہران کار کو اسپورٹس کار میں تبدیل
کیا گیا تو کبھی آرام دہ لیموزین میں- ہمارے ہاں عام لفظوں میں اسے جگاڑ
کہا جاتا ہے جو اکثر کام کر جاتی ہے-
|