زبردست انجن٬ جدید کاکپٹ٬ خوبصورت بیڈروم٬ لاؤنج ایریا
اور بےشمار ایسی سہولیات جن کا آپ کسی جہاز میں تصور بھی نہ کرسکتے ہوں٬ مل
کر ایک لگژری ہوائی جہاز کو تخلیق کرتی ہیں- طویل سفر مختصر وقت میں صرف
ہوائی جہاز کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس حقیقت سے دنیا بھر کے امیر ترین
افراد بخوبی واقف ہیں- لیکن ان ارب پتی افراد کے زیرِ استعمال ہوائی جہاز
میں وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جن کا ہم نے آغاز میں ذکر کیا تھا- یہ
جہاز اپنی خوبصورتی اور آسائشوں کی بدولت کسی ہوائی محل سے کم نہیں لگتے-
|
|
ائیر بس کمپنی کے تیار کردہ لگژری طیارے ACJ319 کا خوبصورت ڈائنںگ ایریا-
گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا
ہے جس نے لگژری طیاروں کی مانگ میں اضافہ کردیا ہے-
|
|
یہ اسی پرتعیش ہوائی محل کا ماسٹر بیڈروم ہے- کمپنی کی جانب سے اب کارپوریٹ
ورژن تیار کیے جارہے ہیں-
|
|
یہ ائیر بس ACJ350 ہے اور بہت زیادہ مالدار خریدار جہازوں کے بڑے ماڈل جیسے
کہ بوئنگ 747 یا ائیر بس A340 یا پھر جدید ترین بوئنگ 787 اور ائیر بس A350
کی خریداری کی خواہش بھی رکھتے ہیں-
|
|
یہ ائیر بس ACJ319 کے لگژری باتھ روم کی تصویر ہے- ایسے افراد جو بڑے سائز
کے کارپوریٹ طیاروں میں سفر کرتے ہیں وہ عموماً چھوٹے طیاروں کے بھی مالک
ہوتے ہیں جس میں وہ کاروباری دورے کرتے ہیں-
|
|
یہ ائیر بس ACJ350 کا خوبصورت لاؤنج ایریا ہے- ان لگژری طیاروں میں ہر قسم
کی سہولت موجود ہوتی ہے-
|
|
یہ Comlux A330 VIP نامی لگژری طیارے کے بیڈروم کا منظر ہے- اس طیارے کی
مالیت 200 ملین ڈالر ہے-
|
|
طیاروں کے لگژری کیبن کی بات کی جائے تو Comlux A330 کا نام سب سے اوپر آتا
ہے-
|
|
اس طیارے کی اندرونی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ انداز میں کی گئی ہے-
|
|
یہ اسی لگژری طیارے کے کیبن کا اندرونی منظر ہے جو اپنی خوبصورتی سے کسی کو
بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے-
|