ویسے تو شادی کے آغاز میں اس لڈو کی کڑواہٹ کا احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔صرف
چاندی کے ورق اور میوہ جات کی دھند سی نظر آتی ہے۔۔۔لیکن پھر وقت گزرنے کے
ساتھ ساتھ میٹھا کھانے والوں کی عقل ٹھکانے آجاتی ہے۔۔۔اور انہیں احساس
ہوتا ہے کہ انہوں نے اس لڈو کو کھانے میں ذرا جلدی کردی۔۔۔
لیکن کچھ لوگوں کو اس لڈو کی مٹھاس اتنی پسند ہوتی ہے کہ وہ اس سے جڑے ہر
فائدے اور نقصان کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔۔۔
پچھلے دنوں اقرار الحسن کی دوسری شادی کے انکشاف نے کئی شادی شدہ جوڑوں میں
ہلچل مچادی تھی۔۔۔اور انہوں نے اس بات کی گہرائی کو بھی سمجھنے کی کوشش کی
کہ آخر دو دو شادیوں کے لڈو ایک ہی ڈبے میں کیسے سجائے جاسکتے ہیں ۔۔۔کیونکہ
کہتے ہیں نا کہ بہت زیادہ میٹھا بھی نگلنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔
حال ہی میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری بیگم کے ساتھ مل کر ایک نئے کاروبار
میں پارٹنر شپ کی ہے جس کا نام ہے بٹ کڑھائی۔۔۔․
|