پاکستان فیشن ویک میں ڈیزائنرز کا انوکھا مقابلہ۔۔۔

پاکستان فیشن ویک میں ڈیزائنرز کا انوکھا مقابلہ۔۔۔کون لائے گا ریمپ پر انڈسٹری کا سب سے بڑا ستارہ۔۔۔

پاکستانی فیشن انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں میں اپنا کچھ ایسا مقام بنایا۔۔۔کہ دنیا بھر نے ڈیزائنرز کو اپنے مختلف شوز میں خاص طور پر بلایا۔۔۔لیکن ہر آنے والا سال ڈیزائنرز کے درمیان کھڑا کردیتا ہے ایک نیا مقابلہ۔۔۔کبھی کلیکشن کی انفرادیت کا تو کبھی ریمپ پر ان کی نمائش کا۔۔۔اس سال بھی تئیس اکتوبر کو ہونے والے فیشن ویک میں ڈیزائنرز نے کوشش کی کہ وہ اپنی کلیکشن کے لئے چنیں انڈسٹری کے سب سے بڑے نام۔۔۔شو کے پہلے دن ہی الکرم اسٹوڈیو نے آئزہ خان، منیب بٹ اور چائلڈ اسٹار سمیع خان کو ریمپ پر ایک انوکھے انداز میں متعارف کروایا۔۔۔Life in pink کے نام سے مردوں، خواتین اور بچوں کی کلیکشن متعارف کروائی بریسٹ کینسر کے شعور کے حوالے سے۔۔۔
 

image


برانڈ بوہم کی ڈیزائنر کنول نے مشہور زمانہ سندھی ثقافت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے ڈیزائنز دکھائے اور ماڈل لیا صبو ر علی کو۔۔۔جبکہ حسن ریاض نے اپنی برانڈ گوگی کی کلیکشن میں فرینچ گارڈن کے رنگوں اور انداز کو نظر میں رکھا۔۔۔ان کی کلیکشن کے لئے اداکارہ نمرہ خان نے ماڈلنگ کی۔۔۔

ڈیزائنر یاسمین زمان نے اپنی خوبصورت سنہری کلیکشن کے لئے ماڈل چنیں ثروت گیلانی۔۔۔
 

image


پاکستانی ڈیزائنرز کی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے والی اس دوڑ میں جن کو ہوا سب سے زیادہ فائدہ، وہ ہیں ہمارے شوبز کے ستارے۔۔۔جو شہرت کے مزید آسمان چھوتی ہیں ان فیشن شوز کے سہارے۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 117475 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.