مہینہ کی آخری تاریخیں۔۔۔پیسہ کیسے بچائیں؟

گھر کا بجٹ چلانا بھی ایک آرٹ ہے اور ہمارے یہاں تقریباً اسی فیصد خواتین اس آرٹ سے اچھی طرح واقف بھی ہیں ۔لیکن اس آرٹ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے مہینہ کی آخری تاریخوں میں۔۔۔۔جب جیب ہوتی ہے خالی اور دماغ ہوتا ہے پریشانی سے گرم۔
 

image


اس پریشانی میں اکثر خواتین اپنے شوہروں سے جھگڑا بھی کر بیٹھتی ہیں ، لیکن اگر اس بجٹ کو شروع میں ہی تھوڑی عقل مندی سے بنائیں تو آخر میں کچھ نا کہہ پائیں۔۔۔

سب سے پہلے بنائیے ایک ایسی بوتل جس کے ڈھکن میں ہو سوراخ اور آپ روز یا ایک دن چھوڑ کر اس میں پیسے ڈالتی جائیں۔۔۔یہ بوتل ضروری نہیں کہ مہینے کے آخر میں کھولی جائے۔۔۔۔اس میں جمع شدہ رقم کو دو ماہ یا اس سے زیادہ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔۔

دوسری اور سب سے اہم بات ہے چیک لسٹ۔۔۔اپنی آمدنی اور اخراجات کا حساب رکھنا سب سے ضروری ہے ۔۔۔تاکہ فضول خرچی کی سوچ سے پرہیز کیا جاسکے۔
 

image


بجلی کا بل ایک مہینے کے استعمال کے بعد آتا ہے تو اس کے آنے کے بعد لائٹس بند نا کریں بلکہ پہلے ہی بجلی بچا کر اپنے بل کر کنٹرول میں رکھیں۔۔۔

غیر ضرور ی سامان کی لسٹ بنائیں۔۔۔جن کے نا ہونے کے باوجود بھی کام چل سکتا ہے۔

گھر میں ہی پکائیں اور باہر کھانا بلا ضرورت نا کھائیں۔
 

image


مہینے کے بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کریں جس میں پہلے دس دن کا خرچ اور اسی طرح دوسرے دس دن اور آخر میں تیسرا حصہ بچے ہوئے تیس دن پر مشتمل ہوگا۔۔۔پیسوں کو انہی دنوں کے حساب سے تقسیم کر کے خرچ کیئے جائیں تب بھی بجٹ کا حساب کتاب کنٹرول رکھا جاسکتا ہے۔

کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی بچت بھی مہینے کے آخر میں آپ کا ہاتھ تھام لیتی ہے اور آپ کے اخراجات آپ پر حاوی نہیں ہو پاتے۔

مہینے کی آخری تاریخوں کے لئے ، مہینے کے آغاز سے ہی بچت کریں
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In tough economic times, it's often difficult to put away savings for when you'll need it. Many of us find ourselves living paycheck to paycheck, struggling to pay rising living expenses.