بچہ بستر پر پیشاب کیوں کرتا ہے؟ کیسے روکیں!

بچوں کا بستر میں پیشاب کرنا کوئی نئی بات نہیں۔۔۔لیکن جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے ہیں، ان کی اس عادت سے ماں باپ کو پریشانی لاحق ہوجاتی ہے۔۔۔عموماً بچے ان چند باتوں کی وجہ سے بستر میں پیشاب کرتے ہیں-
 

image


پہلا جب اس کا بلیڈر کمزور ہو دوسری وجہ جب اس کے والدین یا ددھیال ننھیال میں سے کوئی اس قسم کی عادت میں مبتلا رہا ہو تیسری وجہ ، جب وہ کسی قسم کی ایسی پریشانی سے گزر رہا ہو۔۔۔جسے وہ کسی کو بتا نہیں پارہا یا سمجھا نہیں پارہا۔ چوتھی وجہ اس کی گہری نیند اور سونے کے اوقات کا متعین ناہونا۔۔۔ پانچویں وجہ کسی قسم کا انفیکشن بھی ہوسکتی ہے۔

اس عادت کو ختم کرنے کے لیے سب سے ضروری ہے صبر اور برداشت۔۔۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ اس عادت سے نکل جائے تو اس کی اس حرکت پر غصہ کرنا چھوڑ دیں۔۔۔اس کے اندر یہ احساس جگائیں کہ ایک ایسی بات ہے جس پر فخر نہیں کیا جاسکتا۔۔۔

سونے سے پہلے دو بار اسے پیشاب کروائیں۔۔۔اور ہر چار گھنٹے بعد اسے یاد دلائیں باتھ روم جانا۔ اپنے بچے کو محفل میں اس بات پر شرمندہ نا کریں کیونکہ اس کا الٹا اثر بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
 

image


اس کی نیند کو بھرپور ہونا چاہئے۔۔۔ اور سونے سے پہلے دودھ یا پانی مت دیں- بچے کو کسی بھی قسم کے خوف میں مبتلا نا کریں۔۔۔کیونکہ وہ اس خوف کو سوتے ہوئے بھی اپنے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

بچوں کے مسائل کی آگاہی ہر ماں باپ کے لئے ضروری ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: