پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حیرت انگیز لڑائیاں۔۔۔

کہتے ہیں جہاں چار برتن ہوں وہاں کھٹ پٹ تو ہو ہی جاتی ہے ۔۔۔لیکن اگر یہ کھٹ پٹ زیادہ بڑھے تو برتن ٹوٹنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔۔۔ پاکستانی میڈیا انڈسٹری ایک ایسی دنیا ہے جہاں کبھی کبھی ایک ساتھ ہنستے کھیلتے مسکراتے چہرے بھی درحقیقت ایک دوسرے سے خفا نظر آتے ہیں۔۔۔

آج ہم کچھ ایسی شوبز لڑائیوں سے پردہ اٹھائیں گے کہ آپ بھی دانتوں میں حیرت سے انگلی دبائیں گے۔۔۔

حمزہ علی عباسی اور صبا قمر زمان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہوئی سوشل میڈیا لڑائی۔۔۔صبا نے اپنے ایک پوسٹ میں حمزہ علی عباسی کو مردوں کی میرا کا خطاب دے ڈالا۔۔۔آئٹم نمبرز کے خلاف جب سے حمزہ نے اٹھائی آواز، انڈسٹری میں کئی لوگوں نے کیا اعتراض۔۔۔اور صبا بھی انہی میں سے ایک تھیں۔۔۔صبا نے اپنے پوسٹ کے نیچے یہ بھی لکھا کہ میرا تو بیچاری بدنام ہے۔۔۔اصل میرائیں تو بڑی بڑی باتیں کر رہی ہیں آج کل اور یہ بھی کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو غلط کام کے لئے بڑھاوا دیتے تھے اور ضد کرتے تھے کہ یار تم یہ ضرور کرو۔۔۔

صبا کے اس بیان پر انڈسٹری میں کافی لوگ چہ مگوئیاں بھی کرنے لگے کہ آخر یہ کونسی پرانی دشمنی اب سامنے آئی ہے!!

ایک ہلکی پھلکی لڑائی عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ کے درمیان بھی موجود ہے۔۔۔فہد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری جس فلم پر عامر لیاقت صاحب نے اعتراض کیئے ، دراصل وہ خود اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے ۔۔۔فہد مصطفیٰ نے تو اپنے بھولے بھالے انداز میں سچ بول دیا لیکن عامر لیاقت حسین اس بات پر بھی کہیں ان سے ناراض ہی نا ہوجائیں۔۔۔

پچھلے دنوں مایا خان نے نادیہ خان کو ایک ویڈیو میں یہ مشورہ دیا کہ وہ لڑائیوں کے مزے لینا چھوڑ دیں۔۔۔جیسا کہ انہوں نے پہلے میرے ساتھ کیا اب وہ پھر تاریخ دہرا رہی ہیں۔۔۔بجائے دوسری طرف کا مؤقف سنے وہ خلیل الرحمن قمر سے آرٹسٹس کے نام سن سن کر جعلی حیرت کا مظاہرہ کرتی رہیں۔۔۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ محمود اسلم اور صبا حمید کو بھی کال پر لیتیں اور روٹھے ہوؤں کو ملا دیتیں۔۔۔

ایک اور لڑائی ہے حرا مانی اور عائشہ خان کے درمیان۔۔۔اس لڑائی میں حرا مانی نے اپنے ایک شو کے دوران عائشہ خان کو مہمان بلایا اور ان سے انتہائی ذاتی سوالات پوچھے۔۔۔جیسے آپ نے بوٹوکس کروائے ہیں۔۔۔اس پر عائشہ خان شو چھوڑ کر ہی چلی گئیں۔۔۔

شوبز کی ان کھٹی میٹھی لڑائیوں سے کبھی کبھی ہوتا ہے بڑا نقصان۔۔۔ایک کو ملتا ہے کام اور دوسرا ہوجاتا ہے پریشان۔۔۔یوں چلتی ہے ان ستاروں کی دکان۔۔۔

 

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 119664 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.