آپ کی آنکھیں آپ کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں!

آنکھوں کی ساخت ، کبھی کبھی بن جاتی ہے رویوں کی شناخت۔۔۔

کہتے ہیں آنکھیں دل کا حال بتا دیتی ہیں۔۔۔لیکن یہ آنکھیں کبھی کبھی انسان کا دل کھول بھی جاتی ہیں۔۔۔ان آنکھوں سے جڑے جتنے شعر کہے شاعروں نے۔۔۔وہ ان آنکھوں کے آگے بے بس ہی نظر آئے۔۔۔کسی نے انہیں گہرے سمندر سے تعبیر کیا تو کسی نے ساحل سے۔۔۔کوئی انہیں محبت کا چراغ کہتا ہے تو کوئی غم کا سراب۔۔۔لیکن درحقیقت ان آنکھوں میں بسی ہے ہماری شخصیت کی کتاب۔۔۔
 

image


جی ہاں! آنکھوں کی ساخت اور رنگ اکثر ہمارے مزاج، عادات اور اطوار کی خبر دے دیتے ہیں۔۔۔

کہتے ہیں کہ جن کی آنکھیں ہوتی ہیں بادامی۔۔۔انہیں زندگی میں کبھی نہیں ملتی ناکامی اس لحاظ سے سے صنم جنگ، عائشہ خان اور صنم چوہدری کی آنکھیں بازی لے جاتی ہیں۔۔۔لیکن ساتھ ساتھ بادامی آنکھوں والے اچھی طرح جانتے ہیں باتوں کو گھمانا، کہاں بولنا ہے اور کہاں نہیں بولنا۔۔۔یہ اپنے فیصلوں کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر لیتے ہیں۔۔۔اس لئے ایسی آنکھوں والے اگر آپ کے ہیں ساتھ تو جلد بازی کا نہیں ہے ان کا مزاج۔۔۔

کہا جاتا ہے کہ چھوٹی آنکھوں والے ہوتے ہیں ذرا لئے دیئے۔۔۔ان کے مزاج میں شامل ہوتی ہے تھوڑی سی خود غرضی بھی۔۔۔ویسے اگر چھوٹی آنکھوں والوں میں یہ ساری باتیں موجود ہیں تو چائنہ کا کیا ہوگا۔۔۔لیکن اگر بات کریں انڈسٹری کی تو عائشہ عمر، سائرہ شہروز اور بھارت میں انوشکا شرما بھی آجاتی ہیں اسی فہرست میں۔۔۔
 

image


نیلی اور ہری آنکھوں والوں کو اکثر کہا جاتا ہے بے وفا ۔۔۔لیکن جرمن سائکالوجسٹس کے مطابق وہ لوگ جن کی آنکھیں ہری یا نیلی ہوں در حقیقت حساس اور مثبت ہوتے ہیں۔۔۔ان میں صرف جذبات کے اظہار کی قوت کم ہوتی ہے۔۔۔اور ان کی دل میں چھپانے والی بات کی وجہ سے یہ اکثر میسنے کہلاتے ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ بہت ہی مخلص اور خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔۔۔ہماری انڈسٹری میں احسن خان، عمران عباس اور نیلم منیر کی آنکھیں بھی کچھ اسی حصے میں شامل کی جاسکتی ہیں۔

خوابناک اور بڑی آنکھوں والے لوگوں کو محبت میں ایک سے زائد بار ملتی ہے ناکامی۔۔۔اور اگر یہ کامیاب بھی ہوجائیں تو کہیں نا کہیں ان کے اندر نظر آتا ہے وہ ادھورے پن کا احساس۔۔۔ہماری انڈسٹری کی خوابناک آنکھوں میں سجل علی، سارہ خان، فیصل قریشی کی ہیں۔۔۔اتفاق سے یہ سارے نام کبھی نا کبھی محبت کی ناکامی سے ضرور دو چار رہے ہیں۔۔۔
 

image


شرارت سے بھرپور آنکھیں۔۔۔یہ آنکھیں بہت بڑی نہیں ہوتیں لیکن انتہائی روشن اور کھلی ہوئی ہوتی ہیں۔۔۔وہ لوگ جو ایسی آنکھوں کے مالک ہیں انتہائی شاطر اور تیز ہوتے ہیں۔۔۔جو سچ اور جھوٹ کو فورا پکڑ لیتے ہیں۔۔۔کبھی کبھی آپ کو بے وقوف بھی بنا سکتے ہیں اپنی کھٹی میٹھی باتوں کے جال سے۔۔۔اگر انڈسٹری میں ایسی آنکھیں ڈھونڈیں تو حنا الطاف، مایا علی، سنبل میں یہ جھلک نظر آئے گی۔۔۔

تو جب بھی کسی سے ملیں تو پہلے جھانک لیجئے اس کی آنکھوں میں۔۔۔اگر کوئی بھی ایسی خوبی نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ کہیں نا کہیں یہ آنکھیں آپ کی بھی شخصیت کا آئینہ ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Besides being a measure of beauty, your eyes can reveal plenty about your personality, and what their specific qualities signify according to the principles of Chinese face reading. ... Expressive and deep, the eyes of a person are said to reveal all to one who can read them.