شہریار منور کا منگنی توڑنے کا اعلان۔۔۔اصل بات کیا ہے؟

نوجوان اداکار شہریار منور جو آج کل ہر دل پر راج کر رہے ہیں کل ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئے جب انہوں نے کیا باقاعدہ اپنی منگنی کو ختم کرنے کا اعلان۔۔۔ان کی منگنی گھر والوں کی پسند سے ایک انتہائی قابل لڑکی ہالا سومرو سے ہوئی تھی۔۔۔یہ اور بات ہے کہ جب منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو لوگوں نے حسب معمول ان کی منگیتر کی شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امی کی پسند تو ایسی ہی ہوتی ہے۔۔۔شہریار کی سابقہ منگیتر ہالا سومرو ڈاکٹر ہیں اور مشہور ڈاکٹر روفینہ سومرو کی رشتہ دار بھی۔۔۔جبکہ دوسری طرف شہریار نے IBA سے فائننس میں بیچلرز کیا ہے۔۔۔اور وہ ہم ٹی وی کی مالک سلطانہ صدیقی کے بھتیجے بھی ہیں۔۔۔

یوں تو ان کی فلم ۔پرے ہٹ لو۔ کے آتے ہی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے اور مایا علی کے درمیان محبت کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اس بات کو فلم کی پروموشن کا رنگ دے کر گول کردیا گیا۔۔۔
 

image


حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب شہریار سے پوچھا گیا کہ انہوں نے سب سے ڈیئرنگ یعنی مشکل کام کیا کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی امی کو صاف کہہ دیا کہ ایک بار میں نے آپ کی مرضی سے رشتہ جوڑا اور وہ ختم کرنا پڑا۔۔۔لیکن اب میں خود وہ لڑکی چنوں گا جس سے مجھے شادی کرنی ہے۔۔۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کچھ دن پہلے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اب کبھی بھروسہ نہیں کروں گا کسی پر اور یہی تبدیلی میں خود میں لایا ہوں۔۔۔ساتھ ہی گنگنائے بھی کہ بڑے دھوکے ہیں اس راہ میں۔۔۔

شہریار کی منگنی اس وقت بھی نا ٹوٹی جب سوشل میڈیا پر ان کی منگیتر کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب ایسا کیا ہوگیا کہ انہوں نے نا صرف اس منگنی کے ختم ہونے کا باقاعدہ اشارہ دیا بلکہ ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ شادی محبت سے کی جائے تو ٹھیک لیکن گھر والے اکثر اس میں دھوکہ کھا سکتے ہیں۔۔۔

سچ کیا ہے وہ بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن منگنی ٹوٹے یا دل۔۔۔ٹوٹنے سے صرف تکلیف ہوتی ہے خوشی نہیں ۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 119946 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.