ایسے غلط گھریلو ٹوٹکے جن پر آپ آنکھ بند کر کے یقین کرلیتے ہیں٬ حقیقت کیا ہے؟

کھانا پکانے کے حوالے سے ہم اکثر لوگوں سے مختلف قسم کے گھریلو ٹوٹکے سنتے ہیں اور ان ٹوٹکوں کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارا مسئلہ بس اب حل ہوگیا- لیکن یہاں کئی ٹوٹکے ایسے ہیں جو صرف ایک دوسرے سے سن کر ہم تک پہنچے ہیں جبکہ ان کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی وہ کوئی کام کرتے ہیں- ایسے ہی چند طریقہ کار کا ذکر ہم یہاں کر رہے ہیں جنہیں آپ کو کھانا بناتے وقت مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہیے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں-

نمک شامل کرنے سے پانی جلدی ابلے گا:
ہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ پانی میں نمک شامل کر لو تو وہ جلدی ابل جائے گا اور کھانا تیزی سے تیار ہوجائے گا- لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ نمک ملا پانی دیر سے ابلتا ہے- اسی لیے آپ کو پانی میں تیار ہونے والے اپنے پاستا یا آلو میں نمک اس وقت شامل کرنا چاہیے جب ان کا پانی ابل چکا ہو-

image


انڈوں کے چھلکے اتارنے کے لیے بیکنگ سوڈا:
یہ غلط فہمی لوگوں میں عام پائی جاتی ہے کہ انڈے ابالتے وقت اگر پانی میں بیکنگ سوڈا شامل کر لیا جائے تو اس سے انڈوں کا چھلکا اتارنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے- لیکن حقیقت میں یہ صرف بیکنگ سوڈا کا ضیاع ہے-

image


انڈوں کے چھلکے اتارنے کے لیے سرکہ کی مدد:
اسی طرح انڈے ابالتے وقت پانی میں سرکہ شامل کرنے سے بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ انڈے کے چھلکے اتارنے میں آسانی ہوگی- لیکن یہ بھی ایک افسانوی بات ہے اور بہتر ہے انڈوں کو ابلنے کے بعد انہیں ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں-اس طرح ضرور آپ چھلکے آرام سے اتار سکتے ہیں-

image


شوربے میں اضافی نمک:
یہ بھی بہت بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ اگر شوربے میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو اس میں آلو شامل کرلیے جائیں کیونکہ یہ نمک جذب کرلیں گے- لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا- اس کے بجائے ، اضافی اجزاء جیسے چاول ، دالیں یا پانی شامل کریں تاکہ اس میں توازن برقرار رہے۔

image


لہسن کو برتن میں ہلائیں تاکہ اس کی جلد اتر جائے:
جب تک لہسن ایک خاص حد تک خشک نہیں ہوجاتا آپ کا یہ ٹوٹکا کام نہیں کرے گا- تازہ لہسن رس دار ہوتا ہے اور اس کا چھلکا چپکا ہوا ہوتا ہے- اس لیے آپ جتنا بھی اسے کسی چیز میں ہلا لیں یہ چھلکا یا جلد نہیں اترے گی-

image


بھیگے ہوئے پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے:
آپ کچھ بھی کر لیں پیاز کاٹتے وقت آپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور آئیں گے- اس کی وجہ یہ ہے کہ پیازوں کے رس میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو آنکھوں میں پہنچتا ہے- آپ کو چاہیے کہ ایسی چھری کا استعمال کریں جس سے پیاز تیزی سے کٹے اور اس کا رس بھی کم باہر نکلے-

image

لکڑی کا چمچ ابلتی چیز کو برتن سے باہر نہیں آنے دیتا:
یہ طریقہ کار بھی بہت مقبول ہے لیکن اس کی کوئی سائنسی وضاحت نہیں ہے- ہوسکتا ہے کہ برتن پر لکڑی کا چمچہ رکھنے سے برتن میں ابلتی چیز باہر گرنے سے پہلے تقسیم ہوجائے اور آپ کو گیس بند کرنے کا موقع مل جائے- لیکن آخر پر اس چیز نے ابل کر باہر ہی گرنا ہے لکڑی کا چمچ اسے زیادہ نہیں روک پائے گا-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

The endless cooking advice in magazines and hacks found online can be overwhelming to even the most seasoned home cooks. Should you be covering your leftover avocados in lemon juice to stop them browning and is it possible to make grilled cheese sandwiches in a toaster? We debunk the most popular cooking hacks, tips and tricks that don't actually work.