موجودہ دور کے شیریں فرہاد، عمار نے زینب کی محبت میں ایسا کیا کر ڈالا
کہ ان کی محبت کی داستان لازوال ہو گئی
محبت کی داستانوں کا تعلق کسی بھی تہذیب اور ثقافت سے ہو قربانی ، ایثار
اور عشق ان کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے ۔اپنے محبوب کے لیۓ عاشق اپنا سب کچھ
قربان کرنے کے لیۓ تیار ہو جاتے ہیں اور یہی قربانی ان کی اس داستان کو امر
کر دیتی ہے-
حالیہ دنوں میں مادیت پرست کے اس دور میں ایسی محبت کی داستان قصے کہانیوں
میں تو نظر آتی ہے مگر اصل زندگی میں سے اس کی نظیر بہت مشکل ہی سے ملتی ہے
مگر پنجاب یونیورسٹی کے سوفٹ وئیر انجینئیرنگ کے دو طالب علم عمار اور زینب
نے محبت کی ایسی ہی مثال قائم کی ہے جس کو دیکھ کر اب بھی انسانیت پر یقین
برقرار ہو جاتا ہے -
عمار اور زینب کی محبت کی داستان کا آغاز 2011 میں اس وقت ہوا جب ان دونوں
نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا عام نوجوانوں کی طرح ان کی اس محبت کی
معراج بھی تعلیم کی تکمیل کے بعد شادی ہی تھی ۔ان کی خواہشات کا پاس رکھتے
ہوئے ان کے گھر والوں نے ان کی شادی کی تاریخ 10 اگست 2018 طے کی-
|