اکتوبر 2019 ء میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے
درمیان انڈیا کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی 3 کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز
انڈیا نے کلین سویپ کرلی۔ انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقہ کے
کپتان فاف ڈپلیسی۔
سیریز کی خصوصیات :
﴾ اس سیریز میں انڈیا کی کرکٹ ٹیم ایک دفعہ بھی آل آؤٹ نہیں ہوئی۔
﴾ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ فالو آن کا شکار ہو کر ہارا۔
﴾ اسطرح انڈیا نے اس سیریز میں 4 اننگز میں بیٹنگ کی ۔
﴾ ان 4 اننگز میں انڈیا کی طرف سے کمال دکھانے والے اولین اُنکے بلے باز
تھے۔
﴾ اوپنر اگروال، اوپنر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی۔
﴾ 3ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز کی خاص بات۔
﴾ 3 دفعہ ویرات کوہلی کا ٹاس جیتنا۔
﴾ 3 ڈبل سنچریاں رہیں ۔ جو اگروال، روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بنائیں۔
﴾ روہت شرما نے 4 اننگز میں 3ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ529 رنز بنا ڈالے۔
﴾ انڈیا کے باؤلنگ اٹیک نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا ۔
﴾ آخر میں جنوبی افریقہ کی کپتان فاف ڈپلیسی نے سیریز میں شکست پر کہا کہ:
کہ انڈیا کی ٹیم و کھیل کا مسلسل دباؤ ہماری کارکردگی کو ہر ٹیسٹ میں
کمزورکرتا چلا گیا۔
انڈیا ٹیسٹ سیریز جیت گیا ،وائٹ واش بھی کر دیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ
چیمپئین شپ میں انڈیا اپنے 5ٹیسٹ کھیل کر اور تما م میں کامیاب ہو کر
پوائنٹس ٹیبل پر 240پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ مزید دیکھیں یہ
ویڈیو:
"آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔
|