دنیا کی حیرت انگیز ملازمتیں، کچھ نہ کرنے کی لاکھوں روپے تنخواہ

ملازمت کا نام ذہن میں آتے ہی کام کام اور صرف کام کا خیال آتا ہے اور اس کے بدلے میں ملنے والی تنخواہ ایک انعام کی طرح محسوس ہوتی ہے مگر دنیا میں کچھ ایسی عجیب و غریب ملازمتیں بھی ہیں جن میں تنخواہ کے عوض لاکھوں روپے تو ملتے ہیں مگر کام کچھ بھی نہیں کرنا پڑتا ہے-

1: بستر پر سونے کی نوکری
دنیا میں کچھ ایسے ہوٹل بھی ہیں جو کہ لوگوں کو صرف اور صرف بستر پر سونے کی ملازمت کی پیش کش کرتے ہیں اور اس کے عوض بڑی رقم دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایسے ہوٹل جو کہ بہت شدید ٹھنڈے علاقوں میں ہوتے ہیں وہاں پر ایسے لوگوں کو بیڈ وارمر کے طور پر ملازمت پر رکھا جاتا ہے جو مخصوص لباس پہن کر اس بستر پر سوتے ہیں تاکہ بستر گرم رہ سکے اور سونے کے قابل ہو جائے اس کے بدلے میں انہیں ہوٹل کے مالکان کی جانب سے بھی تنخواہ دی جاتی ہے اور ہوٹل کا کمرہ کراۓ پر لینے والے افراد بھی اچھا بستر گرم کرنے کے عوض ان کو ٹپ سے نوازتے ہیں-

image


2: نقلی مہمان بننے کی نوکری
جاپان دنیا کے ایسے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں پر لوگوں کو جعلی مہمان بننے کی نوکری پر رکھا جاتا ہے ۔ شادی بیاہ کرنے والے لوگوں کے اگر اپنے رشتے دار نہ ہوں تو وہ یہ سہولت مہیا کرنے والی کمپنیوں سے رجوع کرتے ہیں جو ان کو کرائے کے مہمان مہیا کرتے ہیں جو کہ اچھے لباس پہن کر دولہا یا دولہن کی طرف سے شادی میں شرکت کر کے نہ صرف مفت کا کھانا کھاتے ہیں بلکہ تنخواہ بھی پاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈانس اور گانے وغیرہ گانے کی صورت میں انہیں علیحدہ سے معاوضہ بھی دیا جاتا ہے-

image


3: رونے کی نوکری
یہ نوکری عام طور پر جاپان چین اور کوریا وغیرہ کے علاقوں میں دی جاتی ہے اس کے علاوہ انڈیا میں بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر عورتوں کو یہ ملازمت دی جاتی ہے ۔ کسی بھی ایسے گھر میں جہاں پر کوئی مر جائے ان پروفیشنل رونے والوں کو بلا لیا جاتا ہے جو کہ اس مرنے والے کی میت پر بین کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی رلاتے ہیں اور اس کے عوض معاوضہ کھانا پینا اور کپڑے لیتے ہیں -

image


4: ٹی شرٹ پہننے کی نوکری
امریکہ کے ایک شہری نے ایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہوئی ہے جس میں مختلف کمپنیوں کے سلوگن والی ٹی شرٹ پہن کر ان کا پیغام دیا جاتا ہے ۔ اس کے لیے وہ مختلف افراد کو ملازمت پر رکھتا ہے جو کہ یہ ٹی شرٹ پہن کر کمپنی کا پیغام دیتے ہیں-

image


5: جعلی ملازم بننے کی نوکری
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چین اب ایک بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے لہذا بہت ساری امریکی کمپنیاں ایسی ہیں جو ان چینی کمپنیوں سےکاروباری روابط قائم کرنا چاہتی ہیں مگر اپنے بجٹ کی کمی کے سبب اپنے ملازم چین نہیں بھیج سکتی ہیں تو ایسی کمپنیاں ان گورے افراد کا انتخاب کرتی ہیں جو کسی نہ کسی سبب چین میں موجود ہوتے ہیں یہ کمپنیاں ان افراد سے رابطہ کر کے بزنس میٹنگنز میں ان افراد کو اپنے نمائندوں کی صورت میں بھیجتے ہیں اور اس کے عوض معاوضے کی ادائگی کرتی ہیں ۔ ان افراد کا کام صرف بزنس ڈریس میں ان ڈنرز میں شرکت کرنا ہوتا ہے اور اس کے بدلے میں وہ خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں -

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Feeling a bit bored with your job and fancy a change? Why not try one of these jobs out? They’re probably not to everyone’s taste, but believe it or not these are actually real jobs done by real people.