کمپنی نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے اگست میں ملازمین کو کام اور
زندگی میں توازن کے نام پر ہر جمعہ کو چھٹی دی اور ہفتے میں چار دن کام کا
اعلان کیا۔ اس کے نتائج حوصلہ افزا تھے۔ کمپنی کی پیداوار، جس کے ماپنے کا
معیار سیلز فی ملازم ہے، چالیس فیصد بڑھ گئی۔
اس سے پہلے چھوٹی کمپنیاں ہفتے میں چار دن کام کی پالیسی اپنا چکی ہیں لیکن
مائیکروسافٹ کی کامیابی سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے ادارے بھی اسے اختیار کر
سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے نہ صرف ہفتے میں چار دن کام کا فیصلہ کیا بلکہ اپنے ملازمین
کو ہدایت کی کہ میٹنگز اور ای میلز کے جواب دینے کے دورانیے کو بھی کم کریں۔
اس میں ہر میٹنگ 30 منٹ میں ختم کرنے کے لیے کہا گیا۔
اگست میں اس آزمائشی اقدام کے بعد جاپان میں مائیکروسافٹ کے 2280 ملازمین
میں سے 90 فیصد نے بتایا کہ ان کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایک دن کی اضافی چھٹی سے کمپنی کے اخراجات میں بھی کمی آئی ہے۔
|