جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انار کھانے سے
جلد کے سرطان کی دو اہم اقسام سے بچاؤ ممکن ہے۔۔۔اگر کینسر سے بچنا چاہتے
ہیں تو اس کے دانوں کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں کا بھی استعمال کریں۔۔۔چاہے
تو جس میں ملائیں یا اس کو اسمودی میں پیس کر بھی ملایا جاسکتا ہے۔۔۔
انار ذیابطیس کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور اس کو سلاد میں ملا کر بھی کھایا
جائے تو یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے ایک مکمل اور محفوظ غذا ہے۔
انار گردوں کو صحتمند اور توانا رکھتا ہے ۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق انار کے
عرق سے گردوں کی پتھری تک کا علاج ہوتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی دور کرتا
ہے۔۔۔
جگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال بہترین ہے۔۔۔جگر کا وہ حصہ جو بیماری
کی وجہ سے خراب بھی ہوجاتا ہے ، یہ حیرت انگیز پھل اسے نئے سرے سے تشکیل دے
دیتا ہے۔۔۔
انار بھولنے کے مرض یعنی الزائمر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کر دیتا ہے ۔۔۔اور
ایک تجربے میں یہ ثابت ہوا کہ اس کے استعمال کے بعد دماغ میں ایمائی لوڈیکل
پلاک نمایاں طور پر کم جمع ہوتا ہے جو دماغی سرگرمیوں کو کمزور کرتا
ہے۔۔۔یوں انار کے استعمال سے دماغ بھی صحیح انداز میں کام کرتا ہے۔۔
انار کے چھلکے سے تیل بھی بنائے جاتے ہیں جو جوڑوں کے درد سے لے کر سر کے
مختلف مسائل کا حل بھی ہیں۔۔۔اس کے چھلکوں کو تیل میں ملا کر اگر پکایا
جائے اور پھر چھان کر ٹھنڈا کر کے سر میں لگایا جائے تو بال بھی رنگے جا
سکتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں کے دو منہ بھی ختم ہوتے ہیں۔۔۔
|