ہوا میں ہلکی سی خنکی محسوس ہونے لگی۔صبح اور شام بہت
خوبصورت انداز میں بدلنے لگے۔لمبی رات کے بعد چڑھنے والا دن اور ٹھنڈی رات
کے بعد چڑھتے سورج کی گرم کرنیں جب جسم پر پڑتی ہیں تو قدرت کے حسن کا عجب
سا احساس پیدا کرتی ہیں۔اسی طرح جب دن ڈھلتا ہے تو شام کی ہوا سردی کے آنے
کا پیغام دیتی ہے بلکہ بدلتے موسم کے ساتھ بدلتی صحت کے اثرات بھی دے جاتی
ہے۔ سردی کی آمد آمد ہے خزاں کے موسم کا سفر جاری وساری ہے۔موسم بدل رہا ہے
اور بدلتا موسم ایک دفعہ تو ضرور ہماری صحت پر چند بیماریوں کے اثرات سے
اپنا پتا بتاتا ہے۔ موسم بدلتے ہی نزلہ،زکام ،بخار اور کھانسی کا احساس
ہوتا ہے۔
|
|
کثیر تعداد میں لوگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم
موسم کے اس نرالے رنگ کو ہنس کے گلے لگاتے ہیں اور احتیاط نہیں کرتے۔موسم
کے بدلنے کی چاہ میں موسم کے نخرے اٹھانے ویسے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن
صحت پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔اس لیے پہلے صحت کو نظر میں رکھیں پھر لطف
کو۔
ہمیشہ اپنی صحت پر خاص توجہ دیں۔ڈاکٹروں کے پاس آجکل بڑھتا ہوا رش اس بات
کی واضح دلیل ہے کہ لوگوں کے بیمار ہونے کی تعداد میں موسم کے بدلتے ہی
اضافہ ہو رہا ہے۔
تبدیلی کائنات کا اصول ہے موسم کی تبدیلی کائنات کی خوبصورتی ہے۔ صحت کی
خرابی کائنات کی اس خوبصورت تبدیلی سے لطف اندوز نہ ہونے کی بہت بڑی وجہ بن
سکتی ہے۔
|
|
|
کب ڈاکٹر سے ملنا ہے
بدلتا موسم سب سے پہلے بچوں پر اثر کرتا ہے کیونکہ بچوں میں امیونٹی لیول
کم ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ یا بچے بدلتے موسم کی وجہ سے کسی
بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو بروقت اس کا علاج کروائیں۔ تاکہ بیماری کے آغاز
پر قابو پاکر ہم موسم سےلطف اندوز ہوسکیں۔
|
|
بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ زمانہ بھی کافی حد تک بدل گیا ہے ہم گھر بیٹھے
باآسانی ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔ہم وڈیو کال کے ذریعے ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے
ہیں اور ایک فون کال کے ذریعے سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
|
|
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
|
|
بشکریہ: marham.pk |