شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز ۔۔۔ سورج مکھی کے بیج، کتنے فائدے؟

image
 
کچھ عرصہ قبل مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہاکہ خوبصورت لڑکیوں! ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کو تجویز کرتی ہوں سورج مکھی کے بیج۔۔۔اس میں شامل تیل آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے اور یہ آپ کی بائیلوجیکل سائیکل کے لئے بھی بہترین ہے۔۔۔میں تو یہ اپنے ساتھ آفس میں رکھتی ہوں اور اسنیک کے طور پر کھاتی ہوں۔۔۔آپ لوگ کب کھائیں گی؟
 
ان کی اس پوسٹ کے بعد اکثر خواتین نے لکھا کہ انہوں نے بھی سورج مکھی کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروع کردیا ہے۔۔۔
 
سورج مکھی کے بیج میں بی کمپلیکس وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ یہ فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔۔۔اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے ۔۔۔
 
ویسے تو اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ کی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس کا زیادہ استعمال آپ کے گردوں اور دل کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اگر آپ اسے نمک کے ساتھ کھاتے ہیں۔۔۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق آپ روزانہ بیس سے تیس گرام سورج مکھی کے بیج کھا سکتے ہیں۔۔۔یہ فائبر کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں اور ایک اونس میں دو گرام فائبر ہوتا ہے۔۔۔یعنی اس سے پیٹ بھی بھرتا ہے اور جسم میں فائبر کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے۔۔۔
 
image
 
وہ افراد جنہیں قبض کی شکایت رہتی ہے اگر ان بیجوں کو سیریل یا دہی میں ملا کر کھائیں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔اور پیٹ صاف کرنے والے بیجوں میں سے یہ ایک ہے۔۔۔
 
اس کے چند بیجوں میں ہی وٹامن ای کی اتنی مقدار شامل ہے جو آپ کے بالوں کو نا صرف گرنے سے روکے گی بلکہ بال لمبے اور گھنے بھی ہوجائیں گے۔۔۔
 
ان بیجوں کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابطیس کا علاج ممکن ہے ۔۔۔اس میں ایک ایسا کمپاؤنڈ موجود ہے جو خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس میں شامل وٹامن ای کولون کینسر کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔۔۔خواتین میں مینو پاس کے مشکل ترین دور میں ہونے والی گھبراہٹ اورتبدیلیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔
 
جن لوگوں کا بی پی ہائی رہتا ہے وہ ایک خاص مقدار میں اگر اس کا استعمال کریں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔․
 
وہ لوگ جو اس کے چھلکے اتارنا چاہتے ہیں تو ہاتھوں سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس کو گرائنڈ کریں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔۔۔چھلکے تھوڑی دیر بعد خود ہی اوپر تیرنے لگیں گے۔۔آپ ان کو چمچے سے نکالیں اور ان میں سے نکالے جانے والے گودے کو باآسانی کھائیں۔۔۔
 
ڈاکٹر شائستہ لودھی کی جلد کو دیکھ کر یہ یقین ہوجاتا ہے کہ لازمی انہوں نے اس انوکھے بیج سے کافی فائدے اٹھائے ہیں اور اب جبکہ وہ کامیابی سے اپنا کلینک چلارہی ہیں تو ان کی بتائی ہوئی اس تجویز کو نا ماننا بے وقوفی ہوگی۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Beautiful girls, as a doctor I recommend u sunflower seeds. The oils it contain are healthier for your skin and biological cycles. I have them as snack in my office time... when do u plan to start !