صرف 30 سیکنڈ میں اپنی صحت کے بارے میں خود جانیں بغیر کسی ٹیسٹ کے

انسانی جسم ایک ایسی بند مشین کی مانند ہوتا ہے جس کے تمام پرزے اگر درست کام کر رہے ہوں تب ہی انسان صحت مند زندگی گزار سکتا ہے مگر بعض اوقات چپ چاپ بعض پرزوں کا کام متاثر ہو جاتا ہے جن کا پتہ بہت دیر سے چلنے کی صورت میں انسان بڑے مسائل کا شکار بھی ہو سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہر دو سال کے بعد پورے جسم کے چیک اپ کا مشورہ دیتے ہیں جس پر ایک خطیر رقم بھی صرف ہوتی ہے آج ہم آپ کو کچھ ایسی مشقوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو کرنے سے آپ صرف تیس سیکنڈ میں اپنی جسمانی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں-

1: بائیں ہاتھ کی انگلیوں کو دبانے سے
انسانی ہاتھ کی انگلیوں میں جسم کے تمام اہم حصوں کے اعصاب موجود ہوتے ہیں ۔ جن کی مدد سے ہم ان حصوں کی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں-

1۔ انگوٹھے کے ناخن کی جڑ کو دبائیں اگر اس کو دبانے سے آپ درد محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پھپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور درست کام نہیں کر رہے ہیں-

2۔ شہادت کی انگلی کے ناخن کی جڑ دبانے سے اگر درد محسوس ہو تو یہ بڑی آنت میں تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے جس کا سبب قبض بھی ہو سکتی ہے-

3۔ درمیانی اور چوتھی انگلی کے ناخن کی جڑ سے دبانے کی صورت میں درد ہونے کا مطلب ہے کہ دل درست کام نہیں کر رہا ہے-

4۔ چھوٹی انگلی کے ناخن کی جڑ دبانے کی صورت میں ہونے والا درد چھوٹی آنت میں خرابی کا سبب ہوتا ہے-

image


2: کولہے کے عضلات کی مدد سے
اس جانچ کے لیے زمین پر منہ کے بل اس طرح لیٹ جائیں کہ آپ کا چہرہ زمین کی جانب ہو اس کے بعد اپنے دونوں بازؤں کو دونوں جانب زمین پر پھیلا دیں اور اس کے بعد بائیں ٹانگ کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو اوپر کی جانب اٹھائیں اور اس کو موڑیں اگر تیس سیکنڈ تک یہ عمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پٹھے بہترین حالت میں ہیں اور درد ہونے کی صورت میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کولہے کے عضلات ، پیلوس یا پھر گھٹنے کے پٹھے درست کام نہیں کر رہے ہیں -

image


3: اپنی مٹھی کو بند کریں
اپنی مٹھی کو زور سے بند کریں اور تیس سیکنڈ تک اس کو دبا کر بند رکھیں جس سے آپ کی ہتھیلی دوران خون بند ہونے کے سبب سفید ہو جائے گی اس کے بعد مٹھی کھول کر تیس سیکنڈ تک اس کو دیکھیں اگر وہ دوبارہ تیزی سے سرخ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی خون کی نالیاں اور دل درست کام کر رہے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں خرابی موجود ہے-

image


4: الٹا لیٹ کر دونوں ٹانگیں اٹھائیں
زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں اور دونوں بازو سیدھے رکھتے ہوئے دونوں ٹانگوں کو زمین سے بلند کریں اور یہ مشق تیس سیکنڈ تک جاری رکھیں اگر آپ بغیر تکلیف کے کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت مند ہیں ورنہ تکلیف کی صورت میں اپنی ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف ہے-

image


5۔ اوپری دھڑ کو زمین سے اٹھائیں
زمین پر الٹا لیٹ جائیں اور جسم کے اوپری دھڑ کو زمین سے اوپر اٹھائیں اور تیس سیکنڈ تک اٹھا کر رکھیں اگر آپ بغیر تکلیف کے ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے آپ صحت مند ہیں مگر تکلیف ہونے کی صورت میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کا معائنہ کروائیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The risk of getting sick increases drastically as we grow old and our immune system becomes weaker, according to doctors. While it is recommended that you get a full physical check-up every 2 years, here are some quick tests you can try at home for your own peace of mind. These will only take about 30 seconds and let you know if everything is okay with your body or not.