خیالی پلاؤ بنانے والے کامیاب ترین لوگ کیسے ہوتے ہیں؟ جانیے

دن میں خواب دیکھنا یا خیالی پلاؤ بنانا کہانیوں کے ایک کردار شیخ چلی کے سبب ہمارے معاشرے میں بہت بری نظر سے دیکھا جاتا ہے اور لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ جو انسان کچھ نہیں کر سکتا وہ صرف اور صرف خیالی پلاؤ بنا سکتا ہے -

مگر اب سائنسدانوں کی جدید تحقیق نے اس تاثر کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے ۔ جدید سائنسی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ دن میں خواب دیکھنا یا خیالی پلاؤ حقیقت سے راہ فرار کی کوشش نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے انسان اپنے آپ کو آنے والے حالات اور واقعات کے لیے تیار کرتا ہے-

دن کے کسی بھی حصے میں کسی خاموش جگہ بیٹھ کر ذہنی یکسوئی سے کسی بھی معاملے پر کھلی آنکھوں سے غور کرنا دن میں خواب دیکھنا کہلاتا ہے اس سے ایک جانب تو انسان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو دوسری جانب انہیں ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے -

دن کے وقت خواب دیکھنے کے فوائد
دن کے وقت خواب دیکھنے والے اس عمل سے اپنی عملی زندگی میں حیران کن مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں آج ہم انہی فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو کہ انسان کو کامیاب انسان بنا دیتے ہیں

1: ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے
دن بھر کے عملی کاموں کے سبب اور وقت کی سوئيوں کے ساتھ ساتھ گردش کرنے کے سبب انسان کے اعصاب شدید کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے انسان چڑ چڑا اور غصہ ور ہو جاتا ہے مگر دن کا کچھ مخصوص وقت بغیر کوئی کام کیے اپنے بارے میں سوچنے سے انسان کو اس دباؤ سے نجات ملتی ہے اور وہ پر سکون ہو جاتا ہے -

image


2: مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے
عملی زندگی ہر پل مختلف مسائل کا مجموعہ ہوتی ہے جن کا حل ڈھونڈنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ کچھ وقت انسان عملی میدان سے ہٹ کر ایک جانب بیٹھ کر ان مسائل اور ان کے حل پر غور کرے اور ان کے حل کے لیے ایک منصوبہ بنائے اور پھر اس منصوبے پر عمل پیرا ہو کر مسائل پر قابو پائے-

image


3۔ تعلقات میں بہتری آتی ہے
مستقل طور پر دباؤ میں کام کرنے کے سبب ساتھ کام کرنے والوں یا ساتھ رہنے والوں کے ساتھ ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہونا ممکنات میں ہوتا ہے ایسی صورتحال میں جب ہر فرد خود کو حق پر سمجھ رہا ہوتا ہے تو جھگڑا بڑھنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں ایسی صورتحال میں کچھ پل تنہائی میں بیٹھ کر صورتحال پر سکون سے غور کرنے کے سبب انسان زیادہ بہتر طریقے سے فیصلے کر سکتا ہے اور جھگڑوں کو نمٹا کر باہمی تعلق کو بہتر بنا سکتا ہے -

image


4: تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے
انسانی دماغ کسی مشین کی طرح نہیں ہوتا ہے جو کہ مستقل طور پر ایک جیسی چیز بناتا رہے بلکہ اس کو کچھ پل سکون کے لازمی چاہیے ہوتے ہیں جس طرح جسم کو آرام کچھ پل سستانے سے ملتا ہے اسی طرح دماغ کے آرام کے لیے ضروری ہے کہ اس کو کچھ پل کے لیے آزاد چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے سوچ سکے اس طریقے سے ایک جانب تو تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو دوسری جانب اس کے معیار میں بھی بہتری آتی ہے -

image


5۔ فوکس کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے
کسی بھی بات کو سمجھنے اور یاد رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارا دماغ اس کے لیے تیار ہو اور دماغ یہ سب کچھ اسی وقت کر سکے گا جب کہ اس کو اس کی پریکٹس ہوگی اور یہ پریکٹس انسان کو اسی وقت ہو سکتی ہے جب کہ وہ دن میں خواب دیکھنے کی پریکٹس بار بار کرے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most people use daydreaming to escape their daily life or any moment they are in at times. Although daydreaming can be a quick excuse to get away from reality, it can also work as a healthy method for dealing with certain situations and ideas.