زندگی بہتر بنانے کے 5 اصول۔۔۔سکون ہی سکون

انسان زندگی بہتر بنانے کے لئے نا جانے کتنے پاپڑ بیلتا ہے۔۔۔کبھی اچھا کمانے کے لئے تو کبھی اچھا کھانے کے لئے۔۔۔کبھی اپنے لئے تو کبھی دوسروں کی خوشیوں کے لئے و دن رات محنت کرتا ہے تاکہ زندگی کا معیار بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔۔۔لیکن اکثر اس تگ و دو میں کبھی کبھی وہ خود کو کھو دیتا ہے اور باقی رہ جاتا ہے صرف پچھتاوا۔۔۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ زندگی خوب سے خوب تر بنا جائے تو اس کے لئے بہت آسان پانچ اصول اپنانے ہیں

گوشت کم ، سبزی زیادہ
پہلا اصول ہی بہت سارے لوگوں کیلئے بہت مشکل ہے۔۔۔کیونکہ سبزیوں کو زندگی کا باقاعدہ حصہ بنانا آج بھی بہت سارے لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے۔۔۔اکثر گھروں میں کچھ بچے اور مرد حضرات اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے جب تب گوشت نا پکایا جائے۔۔۔لیکن یقین جانئے اگر آپ اپنے پیٹ کے ساتھ یہ سودا کرلیں کہ اسے گوشت کے بجائے سبزی کی عادت ڈال دیں تو نا جانے کتنی ہی بیماریوں اور بڑھتی عمر جیسے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔۔۔


چینی کم ، پھل زیادہ
کچھ لوگ ڈائٹ بھی کرتے ہیں تو ان کے لئے سب سے مشکل ہوتا ہے میٹھا چھوڑنا۔۔۔لیکن میٹھا زیادہ کھانے والے افراد کو صرف موٹاپا نہیں بلکہ وہم، نیند کی کمی اور بڑھاپے جیسی تکالیف بہت جلدی گھیر لیتی ہیں۔۔۔قدرت کا سب سے قیمتی خزانہ ہے موسم کا پھل۔۔۔۔میٹھے کی شدید طلب کو پھلوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کی عادت ڈالیں۔۔۔


سواری کم، پیدل زیادہ
زندگی میں جیسے جیسے وقت کا پہیہ گھوم رہا ہے لوگوں میں پیدل چلنے کی عادت کا بھی فقدان ہوتا جارہا ہے۔۔۔جسم کی تیس فیصد بیماریوں کو علاج صرف پاؤں کے اندر چھپا ہے اور یہ علاج اسی وقت شروع ہوجاتا ہے جب ہم ان پیروں کو حرکت کرنے کا عادی بناتے ہیں۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو پیدل چلتے ہیں زن میں بیمار ہونے یا پریشان ہونے کے چانسز ان لوگوں سے ساٹھ فیصد کم ہوتے ہیں جو سواریوں کا استعمال کرتے ہیں۔۔۔


فکر کم، نیند زیادہ
دنیا کی ہر دوا میں ہلکی سی نیند شامل ہوتی ہے جو آپ کو سکون دیتی ہے۔۔۔یعنی دوا جانتی ہے کہ سکون صرف نیند میں ہے اور جاگنے کی صورت میں بیماری اور فکر طوالت کا شکار ہوسکتی ہے۔۔۔وہ لوگ جو بہت زیادہ فکر کرتے ہیں ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔۔۔بالوں کا جلدی سفید ہوجانا بھی ان لوگوں میں زیادہ پایا جاتا ہے جو فکر کو خود پر حاوی کرکے اپنی نیندوں سے منہ موڑ لیتے ہیں۔۔۔


غصہ کم، قہقہ زیادہ
کیا آپ نے کوئی ایسی تھراپی سنی ہے جس میں صحت کو بہتر بنانے کے لئے غصہ کی حالت میں جانا تجویز کیا گیا ہو۔۔۔نہیں نا۔۔۔لیکن آپ نے زندگی بہتر بنانے کے لئے لافٹر تھراپی یعنی قہقہوں کی تھیراپی کا نام ضرور س نا ہوگا۔۔۔یہ ایک ایسا جادوئی نسخہ ہے جو آپ کو موت کے منہ سے بھی واپس لا سکتا ہے۔۔۔دل کی بند شریانوں کو کھول سکتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کر سکتا ہے۔۔۔غصہ آپ کے خون کو گاڑھا کرتا ہے اور دماغ کی رگوں کو سکیڑ دیتا ہے ۔۔۔یعنی غصہ موت اور قہقہہ زندگی۔۔۔

Disclaimer: All information is provided here only for general health education. Please consult your health physician regarding any treatment of health issues.

Reviews & Comments

Language: