ان علامات کو نظر انداز نہ کریں خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!

پرانا مقولہ ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور اس بات کا عملی تجربہ ہر انسان کو زندگی کے کسی نہ کسی دور میں ضرور ہوتا ہے جب کہ اپنی صحت کے سبب وہ کسی اہم کام کو کرنے سے محروم رہ گئے ہوں اسی سبب سیانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا اولین فرض ہے-

صحت کا خیال رکھنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ انسان اپنے جسم میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر نظر رکھے اور ان کا سبب جاننے کی کوشش کریں اور اس کے ساتھ اس کے علاج کی جانب بھی توجہ دیں کیوں کہ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بڑی بیماری کا سبب بھی ہو سکتی ہیں -

1: سینے کا درد
عام طور پر سینے میں درد ہوتے ہی دل کی بیماری کا خیال آتا ہے مگر یہ لازمی نہیں ہے کیوں کہ اگر آپ کم عمر ہیں اور شوگر یا بلڈ پریشر میں مبتلا نہیں ہیں تو اس درد کا سبب دل کی بیماری کے علاوہ بھی ہو سکتا ہے مثلاً نظام ہاضم میں خرابی ، ورزش کے نتیجے میں پٹھوں کا شل ہونا یا پھر ذہنی دباؤ بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے مگر سینے کے درد کو معمولی سمجھنا نہیں چاہیے اور اس کا معائنہ ضرور کروا لینا چاہیے-

image


2: جلد کے اندر بننے والے ابھار یا موکے
عام طور پر بعض اوقات جلد کے اندر ابھار سے بن جاتے ہیں جو کہ درد تو نہیں کر رہے ہوتے مگر ان کی موجودگی خطرناک بیماری کی خاموش علامت بھی ہو سکتی ہے اور کینسر جیسے موذی مرض میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بعض اوقات جلد کی بیرونی سطح پر ایسی ساختیں بھی ابھر آتی ہیں جو کہ جلد سے مختلف رنگت رکھتی ہیں ان کا معائنہ کروانا بھی ضروری ہے اور اس بات کی جانچ کروانی بھی ضروری ہوتی ہے کہ ان کا بننے کا کیا سبب ہے-

image


3: ہڈیوں کے چٹخنے کی آواز
عام طور پر اٹھتے بیٹھتے ہڈیوں سے کڑکڑاہٹ کی آواز آتی ہے جس کو بعض لوگ جوڑوں میں ہوا کی موجودگی قرار دیتے ہیں جبکہ یہ جوڑوں کی خطرناک بیماری کا آغاز بھی ہو سکتا ہے-

image


4: چکر آنا
بعض اوقات بیٹھ کر جب کھڑے ہوں تو اس کے نتیجے میں چکر سے آجاتے ہیں کچھ لوگ اس کو جسمانی کمزوری سے بھی معمور کرتے ہیں مگر یہ دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں کسی رکاوٹ کا بھی سبب ہو سکتا ہے یا پھر دوران خون میں کسی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے -

image


5: جسم یا ہاتھوں کی کپکپاہٹ
بعض حالات میں جسم یا ہاتھوں میں لرزش شروع ہو جاتی ہے یہ لرزش تھائی رائیڈ کی کمی یا زیادتی کے سبب ہو سکتی ہے -

image


6: ناخنوں پر پڑنے والی دراڑیں
انسانی ناخن اس کی صحت کو ظاہر کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہوتا ہے ان ناخنوں پر پڑنے والی دراڑیں جسم کے اندر ہونے والی کسی نہ کسی تکلیف کو ظاہر کرتے ہیں بظاہر کیلشیم کی کمی نظر آنے والی یہ علامت حظرناک بیماری کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہیں-

image

7: زیادہ سردی کا محسوس ہونا
عمر کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے انسانی جسم میں گوشت کی کمی واقع ہو جاتی ہے مگر شدید سردی کو محسوس کرنے کا سبب انسانی جسم کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی خرابی بھی ہو سکتی ہے یا پھر اس کا سبب جسمانی ہارمونل نظام میں خرابی بھی ہو سکتی ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: