مونگ پھلی سردیوں کا سب سے قیمتی تحفہ ۔۔۔ بےشمار فوائد

کبھی آپ نے غور کیا کہ اﷲ نے ہر موسم کے کون سے تحفے آپ کو تجویز کئے اور ان کا مقصد کیا ہے۔۔۔قدرت کے ہر تحفے میں پوشیدہ ہیں صحت کے اور حکمت کے راز۔۔۔سردیوں کے آتے ہی کئی پھل اور میوہ جات ہماری زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں لیکن ان سب میں مونگ پھلی ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد آپ کی زندگی کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں-
 

image


مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔۔۔اس کی خصوصیات سے بہت کم لوگ ناواقف ہیں ۔۔جبکہ اگر اس کے فوائد پر غور کیا جائے تو یہ ایک مکمل غذا ہے۔۔۔اور یہ سیب، چقندر اور گاجر سے بھی زیادہ طاقتور ہے غذائی اجزاء کے اعتبار سے۔۔وہ افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں یہ ان کے لئے بھی بہترین ہے۔۔۔عام فہم میں لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موٹاپا پیدا کرتی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔۔اس کو اگر اعتدال میں کھایا جائے تو یہ بھوک کنٹڑول کرنے والی غذاؤں میں سب سے بہترین ہے۔۔۔

وہ لوگ جن کے خاندان میں یا وراثت میں کہیں بھی کینسر کا خطرہ ہو تو مونگ پھلی کو روزانہ کھائیں۔۔۔اس کا استعمال نا صرف کینسر کے خطرات کو روکتا ہے بلکہ دوسری کئی بیماریوں سے بھی بچا کے رکھتا ہے۔۔۔اس میں بائیوٹن کی اچھی خاصی مقدار شامل ہوتی ہے جو ان خواتین کے لئے بہترین ہے جن کا بچے دوران حمل کسی بھی قسم کی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کا حمل ضائع ہوجاتا ہے یا بچہ نارمل پیدا نہیں ہوتا۔۔۔
 

image


عام طور پر ایک انسان کے لئے تیس مائکروگرام بائیوٹن روزانہ کی بنیاد پر چاہئے ہوتا ہے اور ایک چوتھائی کپ مونگ پھلی میں چھبیس ملی گرام بائیوٹن کی مقدار کو پایا گیا۔۔۔یہ آپ کے دن بھر کی غذائیت کا 88 فیصد ہے۔۔۔ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بھی یہ ایک بہترین غذا ہے۔۔۔

اس میں وہ فیٹس شامل ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔۔۔اس میں فیٹس کا وہی فارمولا شامل ہے جو زیتون کے تیل کا ہے۔۔۔۔اور یہ دل کے دورہ کو روکتا ہے۔۔۔وہ خواتین جن کا وزن زیادہ ہے یا وہ لوگ جن کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے مثانے کی پتھری کا شکار ہوجاتے ہیں ۔۔۔لیکن سائنسدانوں نے پتہ لگایا کہ اگر وہ لوگ خشک میوے اور خاص کر مونگ پھلی کو کھاتے ہیں تو یہ خطرہ پچیس فیصد تک ٹل جاتا ہے۔۔۔

اکثر خواتین کے چہرے پر لائنیں تیس سال کے بعد فوراً ہی نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں اور لگتا ہے کہ عمر دس سال اور آگے چلی گئی لیکن اگر وہ خواتین نا صرف مونگ پھلی کو کھائیں بلکہ اس کا پیسٹ بنا کر لیموں اور شہد میں ملا کر لگائیں تو جلد ایسی ہوجاتی ہے جیسے چھوٹے بچوں کی۔۔۔
 

image


مونگ پھلی کی تاثیر تھوڑی گرم ہوتی ہے حکمت کے لحاظ سے اس لئے اس کو جوڑوں کے درد کی دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔اور بہت ساری نئی ڈائیٹس میں پینٹ بٹر کا استعمال شامل ہوتا ہے جو وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔۔۔اداکار اعجاز اسلم تو اپنے آملیٹ میں بھی پینٹ بٹر ہی ملاتے ہیں جبکہ ان سے زیادہ عمر اور فٹنس کا خیال انڈسٹری میں بھلا کون رکھتا ہے۔۔۔تو موسم کے کھل کر مزے لیں اور سردیوں کا تحفہ مونگ پھلی روز کھائیں۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Peanuts are an especially good source of healthful fats, protein, and fiber. They also contain plenty of potassium, phosphorous, magnesium, and B vitamins. Despite being high in calories, peanuts are nutrient-rich and low in carbohydrates.