اگر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو یہ 7 قدرتی مشروب ضرور پئیں

نیند اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس کا اندازہ ان لوگوں کو سب سے زیادہ ہوتا ہے جو اس سے محروم ہوتے ہیں دن بھر کے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ایک صحت مند بالغ انسان کے لیے ضروری ہوتی ہے ۔ نیند کا پر سکون ہونا اس کی جسم پر مثبت اثرات بڑھا دیتا ہے- ایک اچھی نیند کے خواہشمند انسان ایسی نیند بغیر کسی نیند کی گولی کے ان کچھ مشروبات کی مدد سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ان قدرتی مشروبات کے جسم پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور یہ انسان کو ترو تازہ بھی کر دیتے ہیں-

1: دودھ
دودھ میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم ٹریپٹوفان موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کے ہارمون میلاٹانین کا اخراج کرتا ہے یہ ہارمون انسانی جسم کی نیند کے دورانیے کو درست کر کے ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

image


2: ناریل کا دودھ
ناریل کے دودھ میں میگنیشیم اور پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو انسانی اعصاب کو سکون فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس دودھ میں وٹامن بی بھی موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی دماغ اور جسم کو اسٹریس سے نجات دلاتا ہے اور پرسکون نیند کا سبب بنتا ہے-

image


3: پودینے کی چائے
یہ چائے کیفین سے آزاد ہوتی ہے اس لیے بے ضرر ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کو پینے سے انسانی جسم کو دباؤ سے نجات ملتی ہے اس کی ہاضم ہونے کی خصوصیت کے سبب نیند کے دوران بدہضمی کے اثرات سے بھی نجات ملتی ہے اور اس کے اندر میگنیشیم اور وٹامن بی کی موجودگی کے سبب یہ اعصاب کو پرسکون کرنے کا باعث بھی بنتی ہے-

image


4: ہلدی اور دودھ
ہلدی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن کی حالت میں افاقے کا سبب بنتے ہیں اور یہ ہلدی جب دودھ کے ٹریپٹوفان نامی خامرے سے مل جاتے ہیں تو اس سے نیند کی بے قاعدگی، بے خوابی کی حالت میں افاقہ ہوتا ہے-

image


5: بادام کا دودھ
یہ دودھ صرف بادام ہی سے بنایا جائے تو بہتر ہے ایک کپ بادام کے دودھ میں سترہ گرام تک پوٹاشیم ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کو پر سکون کر کے گہری نیند کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ اس دودھ میں ٹریپٹو فان ۔ میگنیشیم اور میلاٹینن کی موجودگی اس کی افادیت میں مذید اضافہ کرتی ہے-

image


6: کیلے کا نرم گودا
کیلے جو کہ اپنے اندر پوٹاشیم اور میگنیشیم کا خزانہ رکھتے ہیں یہ انسانی جسم کو رات کے اوقات میں پرسکون نیند کا باعث بن سکتے ہیں اس کے لیے کیلوں کو نرم کر کے ان کا شیک بنا کر پینا بھی مفید ثابت ہوتا ہے-

image

7: چیری جوس
اگرچہ یہ جوس ایک مخصوص موسم میں ہی مل سکتا ہے مگر اس کے اندر موجود ایسے اجزا جیسے کہ میلاٹنن اور ٹدیپٹوفان اس کی تاثير ایک خواب آور مشروب جیسی کر دیتی ہے -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A good night’s rest is often overlooked as an important component of health. Experts recommend that adults aged 18–60 get at least 7–9 hours of sleep each night. Too little or too much sleep is associated with an increased risk of depression, diabetes, heart disease, and even death .