جب 4 سستے متبادل موجود ہیں تو مہنگا ٹماٹر کیوں خریدیں، جانیے کونسے؟

image
 
ٹماٹر جو کہ سائنسدانوں کے نزدیک ایک پھل ہے مگر پاکستان میں اس کا استعمال سبزی کی صورت میں کیا جاتا ہے اور یہ ہر گھر کے باورچی خانے کی اہم ترین ضرورت ہے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ کر تین سو روپے کلو تک جا پہنچی ہے جس کے سبب سفید پوش طبقہ بہت متاثر ہوا ہے-
 
کھانے کے لازمی جز ہونے کے سبب عوام پر ٹماٹر کی مہنگائی کا براہ راست اثر پڑ رہا ہے اور عوام نے اب سنجیدگی سے چھوٹے پیمانے پر اپنے گھروں پر بھی ٹماٹر اگانے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے-
 
ٹماٹر کو گھر میں اگانے کے لیے سولہ انچ تک کے کسی پلاسٹک کے ڈبے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جس میں کھاد ملی مٹی ملا کر ٹماٹر کا بیچ یا ثابت ٹماٹر کاٹ کر دبایا جا سکتا ہے دو ہفتوں میں اس کا پودا نکل آتا ہے جو کہ ایک مہینے تک پھل دینے کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے -
 
ٹماٹر پانی پسند کرنے والا پودا ہے مگر زیادہ پانی اس کو خراب بھی کر سکتا ہے اس لیے اس کو بونے سے پہلے اس ڈبے کے پیندے میں تین سے چار سوراخ کر دیں تاکہ فاضل پانی خارج ہو سکے ٹماٹر کے بعض اقسام کے پودے زندگی میں صرف ایک ہی بار پھل دیتے ہیں جب کہ بعض اقسام بار بار پھل دیتے ہیں اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں-
 
اس کے علاوہ ہم اپنے کھانوں میں بھی ٹماٹر کے بجائے ایسے اجزا کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ذائقے کے لحاظ سے بالکل ٹماٹر والا ذائقہ دیتے ہیں مگر قیمت کے اعتبار سے سستے ہوتے ہیں-
 
دہی کا استعمال
سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی کے استعمال سے وہی ذائقہ حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ ٹماٹر دیتا ہے اور اس کی مقدار بھی ٹماٹر کے مقابلے میں کم استعمال ہوتی ہے-
image
 
املی کا استعمال
املی ایک سستا اور آسانی سے مل جانے والا جز ہے اس کو استعمال کرنے سے قبل پانی میں بھگو کر رکھا جا سکتا ہے اور اس کے بعد اس کے گودے کو ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے-
image
 
آلو بخارے کا استعمال
آلو بخارے کو بھی پانی میں بھگو کر نرم ہو جانے پر سالن میں ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا ذائقہ ٹماٹر سے بہتر ہوتا ہے-
image
 
انار دانے کا استعمال
اس کو پانی میں ملا کر گرائنڈ کرنے کے بعد چھاننی میں چھان لیا جاتا ہے اور چھنے ہوئے آمیزے کو ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Did you know you can replace ingredients with tomatoes? Find out 4 ingredients you can replace with tomatoes in this article.