جوتوں کا استعمال انسان کی تہذیب کے دور کے ساتھ ہی شروع
ہو گیا تھا جب انسان نے اپنے جسم کو ڈھانپنے کا عمل شروع کیا تو اس کے ساتھ
ہی اس نے سنگلاخ زمین پر چلنے کے لیے جوتوں کا استعمال بھی شروع کر دیا تھا
- تاریخ کے اوراق پر نظر ڈالیں تو سب سے پہلے جوتے میں ہیل کا استعمال نویں
صدی کے اواخر میں ایران میں مرد گھڑ سواروں نے شروع کیا جن کے جوتوں میں
ہیل لگانے کا مقصد ان کی زمین پر گرفت مضبوط کرنا تھا - اس کے بعد سولہویں
صدی عیسوی میں خواتین نے بطور فیشن اپنے جوتوں میں ہیل کا استعمال شروع کیا
اور تب سے لے کر اب تک یہ فیشن ایبل خواتین کے لباس کا لازمی جز بن گئيں
مگر اب حدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئي ہے کہ مستقل ہیل کا استعمال انسانی
صحت کو بہت سارے ایسے خطرات سے دوچار کر دیتا ہے جس کا اثر انسان پر بڑھتی
ہوئی عمر کے ساتھ بہت خطرناک ہوتا ہے آج ایسے ہی کچھ خطرات سے آگاہ کریں گے-
|
|
جوڑوں کا درد
امریکن ایسوسی ایشن آف آرتھوپیڈک کے مطابق اونچی ہیل پہننے کے سبب چونکہ
ٹخنے کی ہڈی پر بہت سارا دباؤ پڑ رہا ہوتا ہے جس کے سبب وہ اپنے اوپر پڑنے
والا دباؤ ٹانگوں کی دیگر ہڈيوں کے ساتھ گھٹنے پر بھی منتقل کرتی ہے جس سے
جوڑوں کے اندر درد شروع ہو جاتا ہے جو مستقل ہیل کے استعمال کے سبب مستقل
بیماری کا سبب بن جاتا ہے-
|
|
پیروں کی جلد کا بدوضع ہو جانا
جب ہیل والے جوتوں کا مستقل استعمال کیا جائے تو اس سے پیر اپنی نارمل حالت
میں نہیں رہتے ہیں ان کی شکل میں بدلاؤ آتا ہے جس سے ایڑی کی اور کناروں کی
جلد سخت ہو کر بد وضع ہو جاتی ہے اور سردی کے موسم میں یہ سیاہ ہو کر پھٹنا
بھی شروع ہو جاتی ہے-
|
|
پیروں کے پٹھوں کا سکڑ جانا
لائيو سائنس کی تحقیق کے مطابق ہیل پہننے والی خواتین کے پیروں کے پٹھے جو
ایڑیوں سے گھٹنے کے درمیان ہوتے ہیں سکڑ جاتے ہیں اور ایسے افراد جب ننگے
پیر بھی چلتے ہیں تو ان کی ایڑيوں اور پنجوں کی درمیانی جگہ زمین سے ٹکراتی
ہے جس کے سبب پیروں کو شدید ترین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے-
|
|
کمر کے نچلے حصے میں درد
کئی گھنٹوں تک اونچی ہیل پہننے کے نتیجے میں نچلے دھڑ پر آگے کی جانب بے
تحاشا دباؤ پڑتا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی پر جسم کے پورے دھڑ کے وزن میں اضافہ
ہوتا ہے اور وہ شدید ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے-
|
|
پیر کی ایڑی پر دباؤ
اللہ تعالیٰ نے انسانی پیروں کو اس طرح بنایا ہے کہ جسم کا پورا بوجھ اس کے
پنجوں اور ایڑی کے درمیان تقسیم ہوتا ہے مگر اونچی ہیل پہننے کے سبب یہ
سارا بوجھ صرف ہیل پر منتقل ہوجاتا ہے جس سے انسان کے توازن میں خرابی واقع
ہوتی ہے اور عدم توازن کے باعث گرنے اور چوٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے -
|
|
ناخنوں کی نمو متاثر ہوتی ہے
عام طور پر ہیل والے جوتوں کا اگلا سرا بہت باریک اور نوکیلا ہوتا ہے جس سے
ناخن دبتے ہیں اور دن کے بڑے حصے میں ہیل پہننے کے سبب یہ ناخن غلط راستے
پر نمو پا لیتے ہیں جس سے یہ جلد کے اندر کی جانب بڑھتے ہیں اور شدید ترین
تکلیف کا باعث بنتے ہیں- |
|