انسانی جسم کے کچھ اعضاء ایسے ہیں جن میں ذرا سی بھی
خرابی پورے جسم پر برا اثر ڈالتی ہے اور اگر صحیح وقت پر ان اعضاء کا خیال
نا کیا جائے اور احتیاط نا برتی جائے تو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا
ہے۔۔۔گردے بھی انہی میں سے ایک ہیں اور یہ خون کو صاف کرکے گند کو پیشاب کے
ذریعے جسم سے نا صرف خٓرج کرنے کے انچارج ہیں بلکہ جسم میں موجود معدنیات ،
ہارمونز کا توازن رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔ لیکن اگر ان
گردوں میں ہو تھوڑی سی بھی تکلیف تو کچھ چیزوں کا استعمال کرنے میں رکھنا
ہوگا خیال۔۔۔
کولڈرنکس
ویسے تو ایک عام صحت مند انسان کو بھی کولاز اور اس طرح کے مشروبات سے گریز
رکھنا چاہئے کیونکہ یہ صحت کے کھلے دشمن ہیں لیکن ایسا شخص جسے ہلکا سا
گمان بھی ہو کہ اس کے گردوں میں تکلیف ہے فوری طور پر ان کا استعمال چھوڑ
دے۔۔۔ان میں شامل چینی اور کلیوریز تو خطرناک ہیں ہی لیکن اس میں کچھ ایسے
کیمیکلز شامل ہیں جس میں بھاری مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے۔۔۔خاص طور پر
گہرے رنگ والے مشروبات کی بوتلوں میں ۔۔۔ان بوتلوں پر کبھی بھی صحیح مقدار
نہیں لکھی ہوتی فاسفورس کی لیکن ایک دو سو ملی لیٹر کی بوتل میں پچاس سے سو
ملی گرام فاسفورس موجود ہوتا ہے۔۔۔اور یہ مقدار اگر گردوں میں جمع ہوجائے
تو سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔ |
|
کیلے
گردوں کے مریض کی اوسط خوراک میں دو ہزار ملی گرام پوٹاشیم شامل ہوسکتا ہے
لیکن کچھ پھل اس کی مقدار سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک کیلا ہے جس
کا استعمال اس بیماری میں نا ہی کیا جائے تو بہتر ہوگا۔۔۔یہ اور بات ہے کہ
زیادہ تر پھلوں میں پوٹاشیم کی مقدار ملے گی لیکن اگر پائن ایپل کو اس کی
جگہ منتخب کیا جائے تو وہ گردوں کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔
|
|
آلو اور شکر قندی
آلو اور شکر قندی پوٹاشیم سے بھرپور سبزیاں ہیں۔۔صرف ایک درمیانے سائز کے
بیکڈ آلو میں 610 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جبکہ ایک درمیانے سائز کی شکر
قندی میں 541 ملی گرام پوٹاشیم۔۔۔خوش قسمتی سے یہ ان ہائی پوٹاشیم والی
سبزیوں میں شامل ہے جن کو اگر بھگو دیا جائے یا ابال لیا جائے دس منٹ تو ان
کے پوٹاشیم میں پچاس فیصد تک کمی آسکتی ہے۔۔۔پکانے سے پہلے بھی اگر آلوؤں
کو قریب چار گھنٹے بھگویا جائے تو ان میں موجود پوٹاشیم کی مقدار کم ہوجاتی
ہے۔۔۔
|
|
چائے میں ملانے والا دودھ اور دیگر ڈبے میں
پیک غذائیں
پروسیسڈ کھانوں میں سوڈیم کی ایک بہت بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ۔۔۔جس میں وہ
تمام کھانے شامل ہیں جو فوری بننے والے ، یا بنے بنائے ڈبوں میں پیک ہوتے
ہیں۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ چائے میں ملانے والا ٹی وائٹنر اور نوڈلز جو مختلف
برانڈز کے آتے ہیں اور دو منٹ میں تیار ہوجاتے ہیں شامل ہیں۔۔۔اگر آپ کو ان
کے خطرات کا ایک فیصد بھی اندازہ ہوجائے تو آپ انہیں فوری طور پر اپنی
خوراک میں سے نکال دیں ہمیشہ کے لئے۔۔۔
|
|
ایواکیڈوز
ایواکیڈوز ایک ایسا پھل ہے جو غذائی اعتبار سے بہترین مانا جاتا ہے اور اس
میں شامل فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس جسم کی کئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن
وہ لوگ جو گردوں کی تکلیف کا شکار ہیں اس کا استعمال فوری ترک
کردیں۔۔۔کیونکہ یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک کپ یعنی 150 گرام
ایواکیڈو میں 727 ملی گرام پوٹاشیم شامل ہوتا ہے ۔۔۔جو کہ ایک درمیانے کیلے
میں شامل مقدار سے بھی دوگنا ہے۔۔۔اور یہ مقدار گردوں کے لئے خطرناک ثابت
ہو سکتی ہے-
|
|
گردوں کی تکلیف کو نظر انداز نا کریں اور اپنے لائف اسٹائل اور غذا میں
تبدیلی لا کر اس بیماری کو بڑھنے سے وقت پر روکیں۔۔۔
|