گھر بیٹھے فوڈ ڈلیوری کے وہ نقصانات جن سے آپ لاعلم ہیں

گھر کا خیال جب بھی ذہن میں آتا ہے تو ایک سکون کا احساس انسان کے رگ و پے میں دوڑ جاتا ہے جہاں پر پیار و محبت کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام افراد کا ایک دسترخوان پر جمع ہو کر گھر کے پکے لذيذ پکوان سے لطف اندوز ہوں-
 

image


ٹیکنالوجی کی ترقی نے جہاں بہت ساری آسائشیں اور آرام فراہم کیا ہے وہیں پر انسان کو آرام طلب اور سست بنا دیا ہے اب انسان دن بھر محنت کرنے کے بجائے صبح شام جم جا کر ورزش کرنے کے لیے تو تیار ہے مگر گھر کے کسی کام کے لیے پیدل دو قدم چلنے کو تیار نہیں ہے-

یہی سبب ہے کہ اب جب گھر والے ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور کسی بھی خوشی کے موقع کو منانے کے لیے نت نئے لذيذ پکوان بنانے کے بجائے آن لائن فوڈ پانڈہ یا دیگر آن لائن کھانا فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آرڈر دے کر کھانا منگوانے کو ترجیح دیتے ہیں-
 

image


بھوک کا اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ازل سے چلا آرہا ہے بھوک انسان کی وہ کمزوری ہے جس نے اسے جنت سے نکلوا دیا مگر اس کے باوجود آج بھی انسان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ صرف اپنی بھوک مٹانے پر ہی خرچ کرتا ہے جس کا فائدہ مختلف کمپنیاں اٹھاتی ہیں اور فوڈ ڈلیوری پورٹل جیسی کمپنیاں انسان کی اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی آفرز سامنے لے کر آتی ہیں جن کو دیکھ کر انسان کی رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے اور وہ بے ساختہ یہ سوچے بغیر کہ اس آرڈر کا اس کی جیب اور صحت پر کیا اثر پڑے گا آرڈر دے بیٹھتا ہے-

آن لائن کھانے کے آرڈر کے اثرات

1۔ گھر میں کھانا بنانے کی لذت اور برکت سے محروم ہو جاتا ہے

باہر سے کھانا آرڈر کر کے بظاہر کم نرخوں پر منگائے جانے والے کھانے کا سب سے برا اثر یہ ہوتا ہے کہ وہ کھانا برکت سے محروم ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان اس محبت اور خوشی سے بھی محروم ہو جاتا ہے جو گھر کی عورت ، ماں بہن ، بیٹی یا بیوی کے ہاتھ کے پکے کھانے سے ملتی ہے-

2۔ ماہانہ بجٹ کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے
فوڈ ڈلیوری پورٹل اور اس جیسے دیگر آن لائن آرڈر دینے والے افراد کی دی گئی آفرز پر اگر غور کیا جائے تو وہ تمام آفرز متوسط طبقے کے افراد کو سامنے رکھ کر بنائی جاتی ہیں جن کی آمدنی محدود ہوتی ہے ایسے متوسط گھرانوں میں فوڈ ڈلیوری پورٹل ایک نشے کی طرح سرایت کرتا جا رہا ہے اور اس کے شکار افراد اپنی قلیل آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان کھانوں پر خرچ کرنےکے بعد بجٹ کے عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں-
 

image


3۔ صحت کی بربادی کا سبب
عام طور پر گھر میں بنایا جانے والا کھانا حفظان صحت کے اصولوں کو سامنے رکھ کر تیار کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کھانے کی تیاری کے دوران گھر والوں کے مزاج کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ جب کہ باہر سے آرڈر کیا جانے والا کھانا صرف کمرشل بنیادوں پر تیار کیا جاتا ہے اور قیمت کم کرنے کے چکر میں اس میں مضر صحت اجزا کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں چکنائی ، نمک اور چینی کی مقدار بھی اتنی زیادہ ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے-

ان تمام منفی اثرات کو جانتے بوجھتے ہم لوگ اشتہارات کے سیلاب میں بہہ جاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں اپنے پیسے کو لٹا دیتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

When we think about a home, the idea of a place comes into mind where all family members can enjoy the company of each other while enjoying home-made foods.