کچرے کے ڈھیر کو دیکھ کر ہر کوئی ناک پر رومال رکھ کر
کراہیت سے اس کے پاس سے گزر جاتا ہے ۔ ایسا کرتے ہوئے وہ یہ بھول جاتا ہے
کہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے لیے یہ کچرا کسی خزانے کسے کم نہیں ہوتا ہے
اور وہ اس کچرے سے نہ صرف اپنے گھر کی دال روٹی چلاتے ہیں بلکہ اب تو اس
شعبے نے باقاعدہ ایک صنعت کی حیثيت اختیار کرلی ہے اور کچرے کی ری سائکلنگ
کے ذریعے بڑے پیمانے پر کارآمد اشیا تیار کی جا سکتی ہیں-
آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے استعمال کے بارے میں بتائيں گے جن پر
تھوڑی سی محنت کے ذریعے ان کو نا صرف قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے بلکہ
اس سے بہت سارے پیسے بھی بچائے جا سکتے ہیں اور بظاہر ناکارہ نظر آنے والی
چیزوں کو قابل استعمال بنا کر ان کو فروخت کر کے پیسے بھی کمائے جا سکتے
ہیں-
1: خوبصورت اور دل آویز تھیلے بنا کر
جیسا کہ اب ملک بھر میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جا
رہی ہے اس لیے ایک بار پھر سودہ سلف کی خریداری کے لیے کپڑے کے تھیلوں کا
استعمال شروع ہو چکا ہے جن کی گھر میں بھی تییاری بہت آسان ہے اور ہم پرانی
جینز کی پینٹوں اور اس کے علاوہ پرانے کپڑوں کی مدد سے نہ صرف یہ بیگ سی
سکتے ہیں بلکہ ان کے اوپر فالتو بچے ہوئے بٹنز اور لیسز وغیرہ لگا کر نہ
صرف ان کو سجا سکتے ہیں بلکہ ان کو منفرد اور دلکش بنا کر ان کی فروخت کر
کے پیسے کما سکتے ہیں- |
|
2: باربی کیو کے لیے گھر میں ہی انگیٹھی
بنا کر
عام طور پر ٹین کے ڈبے گھی یا دیگر اشیا کی خریداری کے دوران گھر میں لائے
جاتے ہیں جن کے استعمال کے بعد ان کو کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے مگر ان کی
کٹنگ کر کے ان کو ایک انگیٹھی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور پھر اس پر نہ
صرف باربی کیو کی جا سکتی ہے بلکہ اس میں کوئلے دہکا کر کمرے کو گرم کرنے
کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور باقاعدہ طور پر اس کو بنا کر اس کو
فروخت بھی کیا جا سکتا ہے-
|
|
3: پرانے ٹوٹے ریکٹ سے ڈیکوریشن پیس بنا کر
پرانے ریکٹ کیا جب جال ٹوٹ جاتا ہے تو وہ کھیلنے کے قابل نہیں رہتے ہیں مگر
ان ریکٹ کے قریم کو ممختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ ان میں
آئينہ لگا کر یا پھر ان کے فریم کے پیچھے گتا لگا کر فوٹو فریم کے طور پر
استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس پر خوبصورت رنگ کر کے اس کو ایک حسین
ڈيکوریشن پیس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے-
|
|
4: ڈسپوزیبل گلاس سے لمیپ بنائيں
عام طور پر ڈسپوزیبل اشیا کو دوبارہ کھانے پینے کے مقصد کے لیف دوبارہ
استعمال کو مضر صحت سمجھا جاتا ہے مگر ان کو پھینکنے کے بجائے مختلف مقاصد
میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے جیسے موبائل فون کی لائٹ اندھیرے میں اگر
استعمال کی جائے تو آنکھوں میں سخت چبھن کا باعث ہوتی ہے مگر اگر اسی لائٹ
کے اوپر ڈسپوزیبل گلاس رکھ دیا جائے تو اس سے اس کی روشنی پھیل جاتی ہے اور
نہ صرف تاریکی کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ اس سے آنکھوں کو بھی نقصان نہیں
پہنچتا ہے-
|
|
5: خالی ٹوائلٹ پیپر کے رول کا استعمال
ٹوائلٹ رول کے استعمال کے بعد اس کے رول بھی بہت کارآمد ہوتے ہیں ایک تو ان
رول کے اندر فالتو تاروں اور رسیوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس کے ساتھ
ساتھ ان کو گلدان کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ
انڈور پلانٹ جن کا تنا بہت نازک ہوتا ہے اس کو شیپ دینے کے لیے بھی ان رولز
کا استعمال کیا جا سکتا ہے-
|
|
6: پرانے گاڑی کے ٹائر
عام طور پر پرانے گاڑی کے ٹائر ضائع کر دیے جاتے ہیں مگر ان سے بہت ساری
کارآمد اشیا بنائی جا سکتی ہیں جیسے کہ ان کے اندر پودے لگا کر ان کو دیوار
سے لٹکا کر بہت حسین لان سیٹ کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ لان ہی میں ان
ٹائروں کی مدد سے بیٹھنےکے اسٹول اور ٹیبل تیار کیے جا سکتے ہیں- |
|