انسانی جسم کی حیثیت ایک مشین کی طرح ہوتی ہے جس کے کچھ
حصے تو دن کے چوبیس گھنٹے کاموں میں مصروف رہتے ہیں مگر اس کے باوجود اس
جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے اس آرام کے لیے قدرت نے نیند کو ذریعہ بنایا
ہے ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند درکار ہوتی
ہے اس سے کم سونے والوں کو کم خوابی کا مریض قرار دیا جاتا ہے اور مستقل
طور پر کم خوابی میں مبتلا افراد کے جسم پر اس کے بہت سارے اثرات مرتب ہوتے
ہیں جو کہ بڑی بیماریوں کا پیش خیمہ بھی بن سکتے ہیں-
|
|
انہی بیماریوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے:
1: ہڈیوں کا بھربھرا پن
وہ افراد جو پانچ گھنٹے یا اس سے کم سوتے ہیں تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق
ان کی ہڈیوں میں بھر بھرا پن شروع ہو جاتا ہے جو کہ آگے چل کر جوڑوں کے درد
کا باعث بھی بن سکتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کی یہ کمزوری کسی بھی چوٹ لگنے
کی صورت میں فریکچر کا باعث بنتا ہے-
2:یادداشت کی کمزوری
انسانی دماغ جو کہ یادداشت کا منبع ہوتا ہے نیند کی کمی کے باعث اپنی کام
کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے اور شارٹ ٹرم میموری اشو کے ساتھ ساتھ لانگ
ٹرم میموری اشو کا بھی شکار ہو جاتا ہے-
|
|
3: ارتکاز کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے
کسی بھی کام کو انجام دینے کے لیے دماغ کا اس کام پر مرتکز ہونا ضروری ہوتا
ہے مگر نیند کی کمی کے سبب نہ صرف ارتکاز متاثر ہوتا ہے بلکہ اس کا اثر
انسان کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے-
4: قوت مدافعت میں کمی
نیند کی کمی کے سبب وائرس کے خلاف انسانی جسم کی مدافعت کم ہو جاتی ہے جس
کے سبب فلو اور دیگر وائرل بیماریوں کا آسانی سے شکار ہو جاتا ہے جو کہ بڑے
مسائل پیدا کرنے کا بھی سبب بن جاتے ہیں-
5: ہائی بلڈ پریشر کا خدشہ
کم نیند کے سبب بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے اور دل کی دھڑکن بھی تیز ہو
جاتی ہے مستقل طور پر کم خوابی کی عادت انسان کے جسم کے بلڈ پریشر کو ہائي
رکھنا شروع کر دیتی ہے جو خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے-
|
|
6: ذیابطیس کا سبب
کم خوابی کے سبب جسم میں لبلبے سے خارج ہونے والے خامرے انسولین کے افراز
میں تبدیلی کا موجب بنتا ہے جو کہ ذیابطیس کی بیماری میں مبتلا کرنے کا
موجب بن سکتا ہے-
7: دل کی بیماریوں کا خطرہ
جسم کے نظام میں ہونے نیند کی کمی کے باعث ایسے کیمیکل کا افراز شروع ہو
جاتا ہے جو براہ راست دل کی شریانوں کو متاثر کرتی ہیں اور انسان کو دل کی
بیماری میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں-
|
|
8: موٹاپے کا باعث
نیند کی کمی کے باعث پورا جسم عدم توازن کا شکار ہو جاتا ہے اس وجہ سے
استعمال شدہ غذا ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننے کے بجائے کیمیکلز کی وجہ سے فیٹ
کی صورت میں جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے
-
|