چھوٹے قد کو دنوں میں کئی انچ تک بڑھانے والے 6 کارآمد نسخے

عام طور پر انسانی خوبصورتی اور اسمارٹنس کا انحصار چہرے کے ساتھ ساتھ اس کے قد و قامت پر بھی ہوتا ہے ۔ لمبے قد والے اپنے قد کے باعث ممتاز نظر آتے ہیں جب کہ ایسی صورتحال میں کوتاہ قامت افراد احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں - مگر اب کچھ ٹوٹکوں کے ذریعے چھوٹے قد والے افراد دنوں میں اپنا قد بڑھا کر اپنا اعتماد واپس لے سکتے ہیں مگر یہ تمام ٹوٹکے چوبیس سال تک کی عمر کے افراد کے لیے مفید ہیں-
 

image


1: تیراکی کریں
فری اسٹائل میں تیراکی انسانی جسم کو ہلکا پھلکا اور ذہنی دباؤ سے نجات دلاتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کے اعصاب پر پڑتا ہے اور وہ پر سکون ہو جاتے ہیں جس کے سبب قد میں اضافہ ہوتا ہے-

2: ناشتے میں ساگودانہ کی کھیر
صبح ناشتے میں ساگودانے کی کھیر کھانا بھی قد بڑھانے کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ ساگودانہ ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور ان کو بڑھنے میں اور مضبوط ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عام طور پر شیر خوار بچوں کو پہلی ٹھوس غذا کے طور پر بھی ساگودانہ کی کھیر کھلائی جاتی ہے-
 

image


3: دودھ میں ہلدی ملا کر پینا
ایک کپ دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر پینے سے بھی قد میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے کیوںکہ ہلدی ملا دودھ انسانی اعصاب کو پر سکون کرتا ہے جس کے سبب پرسکون نیند ممکن ہوتی ہے اور اعصاب جب پر سکون ہوتے ہیں تو اس کا براہ راست اثر انسانی ریڑھ کی ہڈی پر ہوتا ہے جس سے قد کا اضافہ ممکن ہو پاتا ہے-

4:آلو اور لوکی
آدھا کلو ابلے ہوئے آلو اور میش کی ہوئی لوکی کو ملا لیں اور اس میں دو چائے کے چمچ شہد اور مصری ملا کر آمیزہ بنا لیں اور اس کو صبح خالی پیٹ ناشتے کے طور پر استعمال کرنے سے بھی قد میں اضافہ ہوتا ہے-

5: لہسن کا استعمال
لہسن کا استعمال جہاں انسان کے خون کو صاف کر کے جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے تو دوسری جانب اس کا مستقل استعمال قد میں اضافے کا بھی باعث بنتا ہے-
 

image


6: طاقت سے بھرپور غذا
ایسی غذا کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جس میں کیلشیم ،پروٹین ، فولاد ، وٹامن اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہو ایسی غذاؤں میں گزشت ، مچھلی ، انڈہ سبزیاں اور دالیں شامل ہیں متناسب غذا جسم کو نہ صرف صحت مند بناتی ہے بلکہ قد میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: