جھگڑے کے دوران غصے کو قابو میں کرنے کے طریقے

غصہ سے مراد ایسی نفسیاتی کیفیت ہے جو اندرونی کشمکش اور منفی جذبات کے نتیجے میں انسان کے اندر پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل و رماغ میں ایک ہیجان برپا ہوتا ہے اور انسان خود پر کنٹرول کھو بیٹھتا ہے- غصہ ایک ایسی کیفیت ہے جب انسان کی حالت اس کے اپنے بس سے بالاتر ہو جاتی ہے اور اس کیفیت میں شیطان کو اس کے اوپر قابو پانے کا موقع مل جاتا ہے اور وہ پوری طرح اس پر تسلط قائم کر کے اس سے وہ تمام افعال بھی کروا دیتا ہے جو کہ عام حالات میں انسان کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے شدید ترین غصے کی حالت کو کنٹرول کرنے کے کچھ مجرب نسخے بتائے جا رہے ہیں جن کی مدد سے انسان غصے کی حالت کو نہ صرف کنٹرول کر سکتا ہے بلکہ شرمندگی سے بھی بچ سکتا ہے-

1: اپنی حالت کو تبدیل کریں
اگر آپ شدید ترین غصہ محسوس کر رہے ہوں اور شدید اشتعال کا شکار ہوں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی حالت کو تبدیل کر لیں یعنی اگر آپ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائيں اور اگر آپ بیٹھے ہیں تو لیٹ جائيں اس سے آپ کے وہ اعصاب جو بدترین غضب کا شکار ہیں ریلیکس ہو جائيں گے-

image


2: پانی پئيں
پانی کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا ہے کہ وہ آگ کو ٹھنڈا کر ڈالتا ہے غصہ بھی ایک آگ کی طرح ہوتا ہے اس لیے اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے چند گھونٹ ٹھنڈے پانی کے بعد مفید ثابت ہوتے ہیں-

image


3: الٹی گنتی گنیں
شدید غصے کی حالت میں اس کو کنٹرول کرنے کے لیے الٹی گنتی گننا شروع کر دیں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسانی دماغ میں گنتی یادداشت میں محفوظ ہوتی ہے مگر جب انسان الٹی گنتی گننا شروع کرتا ہے تو اس کا دماغ غصے کو بھول کر اس گنتی کو یاد کرنے لگتا ہے جس سے غصہ کم ہو جاتا ہے-

image


4: ورد کریں
غصہ ایک شیطانی فعل ہے اور اس سے بچانے کی طاقت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس لیے غصہ کی صورت میں اعوذ باللہ مین ااشیطان الرجیم کا ورد بار بار کریں اس سے اللہ تعالیٰ آپ کو خود ہی اس غصے سے بچنے کی طاقت فراہم کر دے گا-

image


5:وضو کریں
وضو کے ارکان میں اللہ تعالیٰ نے ان اعصاب تک پانی پہنچانے کا اہتمام کیا ہے جو انسان کے ان اعصاب کو سکون فراہم کرتے ہیں جو کہ غصے کا باعث بنتے ہیں-

image


غصہ ایک فطری عمل ہے اس لیۓ اس کو دبانے کے بجائے اپنے غصے کا مثبت انداز میں اظہار کو اپنائیں ورنہ یہ صحت کے لیۓ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: