کیا کبھی آپ نے جہاز میں سفر کرتے ہوئے فضائی عملے کی
خفیہ زبان سننے اور یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جن الفاظ کا استعمال کر
رہے ہیں، ان کا مطلب کیا ہے۔
|
|
جب وہ کہتے ہیں کہ 'کراس چیک' یا 'آل کال' تو اس کا مطلب کیا ہے؟ جب جہاز
ہچکولے کھا رہا ہوتا ہے تو فضائی عملہ 'جمپ سیٹ' کا ذکر کیوں کرتا ہے، کیا
وہ پیرا شوٹ پہن کر جہاز سے چھلانگ لگانے کا سوچ رہے ہوتے ہیں؟
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فضائی سفر کے دوران استعمال ہونے والی مبہم اصطلاحات
کا مطلب کیا ہے۔
پریپیئر ڈور فار ڈیپارچر/ ارآئیول ( جہاز کی روانگی، آمد کے لیے دروازوں کی
تیاری)
|
|
ایمرجنسی صورتحال میں طیارے سے انخلا کی سلائیڈز جو طیارے کے دروازے کے
نیچے ہوتی ہیں، ان کا کاربن ڈائی اکسائیڈ اور نائٹروجن گیسوں کے پریشر سے
چھ سیکنڈوں کے اندر کھلنا ضروری ہوتا ہے۔
لیکن یہ سلائیڈز ایسی صورت میں کام نہیں کریں گے جب جہاز کے عملے نے ان
دروازں کو 'آرمڈ' یعنی مسلح نہیں کیا۔ دروازوں کو ’آرمڈ' کرنے کا مطلب ہے
کہ دروازے کا لیور اتنا کھنچا ہو کہ وہ سلائیڈ سے جڑ جائے۔ لہٰذا جہاز کے
عملے کے لیے ضروری ہے کہ جہاز کی روانگی سے پہلے دروازے کو آرمڈ' کرے اور
آمد کے موقع پر اسے ’ان آرمڈ' کرے۔
جہاز کے دروازوں کو ’آرمڈ' کرنے کا عمل ہر جہاز کے لیے یکساں نہیں ہے اور
یہ جہاز کے ماڈل پر منحصر ہے۔ کچھ جہازوں میں دروازے کو ’آرمڈ' کرنے کا عمل
ایک ہاتھ سے بھی ممکن ہے لیکن ایسے جہاز جو نسبتاً پرانے ہیں ان میں عملے
کو جھک کر جہاز کے فرش پر چٹکخنی لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
جبکہ کچھ پرانے جہازوں میں کیبن کے دروازے کے سامنے ایک فیتہ لگانے کی
ضرورت ہوتی ہے تاکہ جیٹ پل پر کھڑے عملے کے لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ
سلائیڈ اپنی جگہ لگائی جا چکی ہے یا نہیں۔ دروازے کی حفاظت بہت ضروری ہوتی
ہے۔ اگر گیٹ پر کھڑے ایجنٹ بےدھیانی میں دروازے کو کھول دیں تو سلائیڈز خود
بخود کھل کر جیٹ پل کے اندر داخل ہو جائیں گی۔
|
|
کراس چیک اور کراس چیک مکمل
جہاز کی روانگی اور آمد سے پہلے جہاز کے عملے کو دروازے کو کراس چیک کرنے
کی ضرورت ہوتی ہے۔
کراس چیک کا مطلب واضح ہے کہ عملے کا کوئی دوسرا فرد اس کو چیک کرے کہ جہاز
کا دروازہ مکمل طور پر بند ہے یا نہیں۔ بعض اوقات آپ کو یہ سننے کو ملے گا
کہ کہ دروازوں کو ’آرمڈ‘ کر دیا گیا ہے اور کراس چیک مکمل ہو چکا ہے۔
عملے کی جانب سے دروازوں کو ’آرمڈ‘ کرنے کا اعلان ہو جائے تو اس کا مطلب یہ
ہوا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں جہاز کی حفاظتی سلائیڈز کھل جائیں گے۔ بعض
ایئرلائنز کا جہاز کی روانگی اور آمد کے موقع پر دروازوں کو آرمڈ کرنے کا
اعلان تمام مسافروں کو سنائی دیتا ہے جبکہ بعض ایئرلائنز یہ اعلان صرف
انٹرکام پر کرتی ہیں۔
'آل کال' مطلب کیا ہے؟'
دروازوں کو ’آرمڈ‘ کرنے اور کراس چیک کرنے کے اعلان کے دوران یہ بھی سننے
کو ملتا ہے 'آل کال‘ سننے کے لیے تیار رہیں' اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاز کے
عملے کے افراد جہاز کے مختلف حصوں میں کھڑے ہیں اور ان سب کا انٹرکام کے
ذریعے ایک دوسرے رابطہ ہے بالکل کانفرنس کال کی طرز پر۔
جمپ سیٹ
جمپ سیٹ ایسی سیٹوں کو کہا جاتا ہے جنہیں جہاز کا عملہ جہاز کی اڑان اور
لینڈنگ کے دوران اور جب جہاز ہچکولے کھا رہا ہو تو استعمال کرتا ہے۔
جوں ہی وہ اس سیٹ سے اٹھتے ہیں تو سیٹ خود سے بند ہو جاتی ہے۔
|
|
بلک ہیڈ
بلک ہیڈ اس دیوار کو کہا جاتا ہے جو جہاز کے بیت الخلا اور سیٹوں کے درمیان
ہوتی ہے۔ بعض مسافر اس جگہ کو اس لیے پسند کرتے ہیں کیونکہ وہاں پاؤں
پھیلانے کے لیے زیادہ جگہ ہوتی ہے۔
ایکسٹینڈر
جہاز کے اڑنے اور لینڈنگ کے وقت مسافر کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا ضروری ہوتا ہے۔
لیکن ایسے فربہ مسافر جن کے لیے عام سائز کی سیٹ بیلٹ ناکافی ہوتی ہے انھیں
سیٹ بیلٹ ایکسٹینڈر مہیا کیا جاتا ہے جو ان پر فٹ ہوتی ہے۔
سپنر
اگر کوئی ایسا مسافر جو آخری موقع پر جہاز میں داخل ہوا ہو اور گیٹ ایجنٹ
نے اسے کہا کہ وہ اپنے لیے کوئی خالی سیٹ ڈھونڈ لے، تو وہ مسافر خالی نشت
کے لیے ادھر ادھر دیکھ رہا ہو تو آپ کو عملے کی جانب سے یہ اعلان سننے کو
مل سکتا ہے کہ کیبن میں ایک سپنر ہے، کیا جہاز کے پچھلے حصے میں کوئی سیٹ
خالی ہے۔
|
|
ڈیمو
ڈیمو دراصل ڈیمانسٹریشن کا مخفف ہے اور یہ وہ ہدایات ہیں جو جہاز کی اڑان
سے پہلے فضائی عملہ مسافروں کو دیتا ہے کہ سیٹ بیلٹ کو کیسے باندھنا ہے اور
کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے۔ عام طور پر فضائی عملے
کے ہاتھوں میں سیٹ بیلٹ ایکسٹینڈر ہوتا ہے جس سے وہ سیٹ بیلٹ لگانے اور
کھولنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔
ڈیڈ ہیڈ
ڈیڈ ہیڈ کی اصطلاح فضائی عملے کے ایسے فرد کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ڈیوٹی
پر تو ہے لیکن اس طیارے میں بطور مسافر سفر رہا ہو۔ اگر عملے کا کوئی فرد
بیمار ہو جائے تو فضائی عملے کے شیڈول میں 'ڈیڈ ہیڈ' بیمار عملے کے متبادل
کے طور پر وہاں جاتا ہے۔
ریڈ آئی
ریڈ آئی کی اصطلاح ایسے فضائی عملے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو رات کو پرواز
کر رہا ہو۔ رات کی شفٹ یا پرواز کو فضائی عملے کے لوگ قبرستان کی شفٹ بھی
کہتے ہیں۔ فضائی عملے کے ایسے افراد جو ابھی نائٹ شفٹ کے عادی نہیں ہوئے یہ
ان کے لیے بہت مشکل ہوتی ہیں۔ لیکن ایسے فضائی میزبان جو نائٹ شفٹ کے عادی
ہو چکے ہیں وہ اس شفٹ کو پسند کرتے ہیں کیونکہ زیادہ تر مسافر سو جاتے ہیں
اور عملے کے پاس گپ شپ لگانے کا موقع ہوتا ہے۔
ایکیوپمنٹ (آلات)
کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فضائی شعبے میں جہاز کو ایکیوپمنٹ کہا جاتا
ہے۔ جب آپ کو یہ آواز سننے کو ملے کہ ’ایکیوپمنٹ لکس گڈ‘ تو اس مطلب ہے کہ
جہاز کو کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ بھی سننے کو ملتا ہے کہ ہمیں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ ہمیں ایکیوپمنٹ کو
بدلنے کی ضرورت ہے۔ جس پر آپ کو مسافروں کے کراہنے کی آوازیں سننے کو ملتی
ہیں۔
رنرز
اگر آپ کو یہ اعلان سننے کو ملے کہ ہم ’رنزز‘ یعنی بھاگنے والوں کا انتظار
کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ دوسری پرواز سے آنے والے مسافر دیر سے
آ رہے ہیں۔ جب فضائی عملہ یہ اعلان کرے کہ رنزز آ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ
ہوا کہ ان کا سامان جلدی سے جہاز میں رکھنے میں ان کی مدد کرنی ہے اور
انھیں جلدی جلدی سیٹوں پر بٹھانا ہے تاکہ پرواز اپنے وقت پر روانہ ہو سکے۔
یہ یاد رکھیں کہ کچھ ایئرلائنز رنرز کے لیے انتظار کرتی ہیں لیکن کچھ رنرز
پر اتنی مہربان نہیں ہوتیں۔
|
|
خوش کن آواز
مسافر یہ سمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ دوران پرواز مختلف قسم کی آوازوں
کا مطلب کیا ہے۔
کچھ آوازوں کا مطلب تو مسافروں کو خبردار کرنا ہوتا ہے۔ عام طور جب جہاز دس
ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچتا ہے تو ایک خوش کن سی آواز آتی ہے۔ بعض اوقات اس
آواز کا مطلب مسافروں کو خبردار کرنا ہوتا ہے کہ جہاز کو شدید موسم کا
سامنا ہے اور اسے ہچکولے بھی آ سکتے ہیں۔
کال بٹن
بعض اوقات آپ کو گھنٹی کے بجنے کی آواز آتی ہے، وہ دراصل کال بٹن کے
استعمال سے پیدا ہوتی ہے۔
بعض فضائی میزبان کال بٹن کو ابیوز بٹن بھی پکارتے کیونکہ کچھ مسافر اس کا
ناجائز استعمال کرتے ہیں اور بعض مسافر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی
دوسرا مسافر طیارے میں موجود ہی نہیں ہے۔
کال بٹن کا استعمال اس صورت میں ٹھیک ہے جب مسافر کے ہاتھ سے پینے کی کوئی
چیز گر جائے۔ کال بٹن کے استعمال کے آداب مسافر سے یہ تقاضا کرتے ہیں کہ وہ
فضائی عملے سے اس وقت تک دوبارہ کوئی چیز نہ مانگے جب تک وہ دوسرے مسافروں
کی میزبانی نہ کر چکے ہوں۔
والدین کے لیے انتباہ: اگر آپ بچوں کے ہمراہ ہوائی سفر کر رہے ہیں تو دھیان
رکھیں کہ کال بٹن کوئی کھلونا نہیں ہے، اور اگر آپ نے بچوں کو اسے استعمال
کرنے کا موقع دیا اور انھوں نے اسے میوزک کا کوئی آلہ سمجھ کر بجانا شروع
کر دیا تو پھر آپ کو فضائی عملے کی ناگوار نظریں گھورتی رہیں گی۔
|
|
فضائی میزبانوں کی گپ شپ
فضائی میزبانوں کے آپس میں خفیہ بات چیت کرنے کے لیے جہاز کے اندر انٹرکام
موجود ہے۔اس انٹرکام پر جن موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے، ان میں کافی بریک،
باتھ روم بریک، ویل چیئرز، منزل پر پہنچنے میں تاخیر، کیبن میں درجہ حرارت،
حتیٰ کہ کھیلوں کے سکور تک کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔
|