قارئین سو فیصد کرائم، کرپشن فری معاشرہ ناممکنات
میں سے ہے اور کوئی احمق ہی اس کا مطالبہ کر سکتا ہے، اصل چیلنج یہ ہے کہ
ان مکروہات کو کم سے کم سطح پر یعنی کینڈے میں رکھا جائے،میرے نزدیک
راولپنڈی پولیس کی یہ اچیومنٹ غیرمعمولی ہے کیونکہ یہ اس امید کو بھی تقویت
دیتی ہے کہ اگر یہ ہدف راولپنڈی میں حاصل کیا جا سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں
کہ پنجاب اور باقی صوبوں میں بھی حاصل نہ کیا جا سکے، خصوصاً کراچی جو
’’کاروبار‘‘ میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کا حامل ہے،باصلاحیت لیڈر شپ اور
ٹیکنالوجی کا امتزاج اس بظاہر ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے،قارئین!ہمارے ہاں
یہ تو ممکن ہی نہیں کہ دال بغیر کوکڑو کے، کباب بغیر ہڈی کے اور دودھ بغیر
مینگنیوں کے نصیب ہو اس لئے اچھی خبر کے ساتھ ساتھ اک بری خبر بھی لازمی ہے
تاکہ اس ملک، معاشرہ اور تبدیلی سرکار کو کسی کی ’’نظر‘‘ نہ لگے، راولپنڈی
میں جب سے پروفیشنل اور ایماندار کمانڈر محمد فیصل رانا تعینات ہوئے ہیں
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی اور
بلاتفریق جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالی جارہی ہے ،عوام الناس نے سکھ کا
سانس لیا ہے کہ جن کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے
گا انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے ،اس ہفتے کے اختتام تک راولپنڈی پولیس
کرائم کے خلاف کافی کام کیا ہے جس سے کرائم ریٹ کنٹرول ہوا ہے ،پی آر او
سید باقر ہمدانی محنتی اور میڈیا اور راولپنڈی پولیس کے درمیان مکمل آہمنگی
کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ،صحافیوں کے مسائل کا حل بھی ان کی پہلی ترجیح
ہوتی ہے ،انہوں نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی
ہدایات پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کی زیرنگرانی تھانہ مری پولیس کی بڑی
کاروائی،تھانہ مری پولیس نے مشہور زمانہ ماہر نقب زن محمد شبیر عرف
شبیری(سرغنہ) ساتھیوں سمیت گرفتار،شبیری گینگ کے ملزمان کا تعلق مختلف
اضلاع سے ہے جنہوں نے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے لیے گینگ تشکیل
دیا،ایس پی صدرگرفتارگینگ میں محمد شبیر عرف شبیری (سرغنہ) محمد ناصر،بخت
زادہ، محمد اظہراور آسیہ بی بی شامل ہیں،گینگ میں ایک خواتین بھی شامل ہے
جو دن کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر ریکی کرتی تھی ملزمان کا زیادہ تر شکار
مقفل شدہ گھر ہوتے تھے،ملزمان نقب زنی اور چوری کی واردتوں کے بعد اپنے
اپنے علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا چوری
شدہ قیمتی سامان،طلائی زیورات، نقدی اور گھریلو اشیاء صرف برآمد،ایس پی صدر
رائے مظہر اقبال ملزمان نے بین الصوبائی طور پر متعدد نقب زنی اور چوری کی
وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان چوری کی وارداتوں کے لیے نقب زنی کرتے
اور مقفل شدہ گھروں کو ریکی کرکے لوٹ لیتے تھے،ملزمان نے دوران انٹروگیشن
کشمیر،راولاکوٹ،ہزارہ،مری اور راولپنڈی کے متعدد ایریا میں ورداتوں کا
انکشاف کیا،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل
کا معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر رانا محمد فیصل نے بتایا کہ تھانہ ائیر پورٹ
کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،سی پی او
راولپنڈی محمد فیصل راناگھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے
گرفتار کر لیا،ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے،7سالہ بچی کو گھر میں زیادتی
کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو
گئی،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا،کرائم
سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے،پولیس کو
جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا
اعتراف کر لیا،تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور
قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ،پوٹھوہار ڈویثرن پولیس کے پی
آر او رضوان نے راقم کو بتایا کہ ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت
پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی
تھانہ ریس کورس پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا،منشیات
فروش فیصل خان سے 50 بوتل شراب برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے سورس آف
سپلائی معلوم کرنے کا تحرک جاری ہے،ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن سرکل ضیاء الدین
کی زیر نگرانی تھانہ صادق آباد پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک
ڈاؤن جاری، پتنگیں بیچنے والا گرفتار،ملزم یاسر محمود سے 1050 پتنگیں برآمد
کرلیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی
کی خصوصی ہدایت پرASP کینٹ کامران حمید کے زیر نگرانی پتنگ فروشوں کے خلاف
بڑی کارروائی،پتنگ، ڈور اور سامان آتش بازی برآمد، پتنگ فروش نیاز کو
گرفتار کر کے اس کے قبضہ 2500 پتنگ، 40 ڈور، کلاشنکوف پٹے 10 عدد،
پھلجھڑیاں 20 عدد برآمدکی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے،
راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک
لگانے اور ڈی کورس پاس کرنے والے سب انسپکٹرز کے لئے تقریب کا انعقاد کیا
گیا، تقریب میں جناب سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے بطور
مہمان خصوصی شرکت کی،علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت، ایس ایس پی
انوسٹی گیشن محمد فیصل کامران اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے،
راولپنڈی پولیس میں پروموٹ ہونے والے 10 سب انسپکٹرز کو سی پی او راولپنڈی
نے دیگر افسران کے ہمراہ انسپکٹرز کے رینک لگائے، اس موقع پر سی پی او
راولپنڈی نے پروموٹ انسپکٹرز اور ڈی کورس پاس کرنے والے سب انسپکٹرز کو
مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے اور آپ سے یہ
امید ہے کہ آپ اپنا کام پہلے سے زیادہ محنت، دیانتداری اور جانفشانی کے
ساتھ سرانجام دیں ، ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی
سول لائنز سرکل بینش فاطمہ کی زیرنگرانی تھانہ سول لائنز پولیس کی
کارروائی،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز یاسر عباس کی ٹیم نے کاروائی کرتے
ہوئے ملزم ساجد کو پتنگ فروخت کرتے ہوئے قابو کرکے 500 پتنگ اور 60 ڈوریں
قبضہ میں لے لیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی کی ہدایات پر پوٹھوہار ڈویژن میں
پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سہیل ظفر نے
پتنگ فروش قیصر محمود کو گرفتار کرکے 1050 پتنگیں اور 150 کیمیکل ڈوریں
برآمد کیں،دوسری طرف ا یس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پرASP کینٹ
کامران حمید کے زیر نگرانی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ ریس
کورس پولیس نے ملزم محمد علی سے 3000 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد کرکے قبضہ
پولیس میں لی گئیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے،دوسری طرف پی
آر او راولپنڈی پولیس سید باقر ہمدانی سب انسپکٹر نے راقم کو بتایا کہ ٹیرر
گروپوں کے خلاف آپریشن کے دوران قانون شکنی کی سنگین وارداتیں
کرنیوالے20گروپوں کے 61 گینگسٹرز گرفتار کر لئے گئے،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی
جی محمد فیصل رانا نے ٹیرر گروپوں کے خلاف آپریشن کی پراگرس کے حوالے سے
میٹنگ کی، ڈویژنل ایس پیز کی طرف سے سی پی او کو بتایا گیا کہ راولپنڈی
پولیس نے معاشرے کے لئے خوف کی علامت بننے والے20’’ٹیرر گروپوں‘‘
کے61گینگسٹرز گرفتار کئے،سی پی او کو بتایا گیا کہ گینگسٹرز کی گرفتاری سے
ان کے سہولت کاراورساتھی روپوش ہو گئے ہیں،سی پی او فیصل رانا نے ان
گینگسٹرز کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
کیا،بلاشک وشبہ راولپنڈی پولیس اپنے کمانڈر سی پی او محمد فیصل رانا کی
سربراہی میں لازوال کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے ،اﷲ پاک سی پی او
راولپنڈی کو مزید ہمت دے ،راقم کا ماننا ہے کہ جہاں انسان ہوں گے وہاں
جرائم، کرپشن اور گناہ بھی ضرور ہوں گے،راقم کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جو بھی
اچھا کام کیا جائے میڈیا اس کی تعریف کرے ،اگر سی پی او ارولپنڈی کی
سربراہی میں اچھا کام ہوگا تو ہم اسکی بھر پور تعریف بھی کریں گے اور ان کے
ماتحت اگر پولیس میں موجود کالی بھڑیں غلط کام کریں گی تو ان کی نشاندہی
اور اسکی طرف توجہ دلانا بھی ہمارے فرض میں شامل ہے ،ایس پی راول آصف مسعود
راول ڈویثرن کے لئے فرشتہ ہیں انکے بارے میں اعلی افسران کے ریمارکس انکی
اعلی پیشہ ورانہ اور ایماندارنہ صفت ہے اﷲ پاک ان کو اور ہمت دے اور اسطرح
دکھی عوام کی خدمت کرتے رہیں (آمین)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|