عورت کی عزت اور ہمارا معاشرہ

اسلام نے عورت کو اتنی آزادی نہیں دی کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے ہاں اس کا حق ہے اسکی زندگی ہے لیکن اسلام میں زندگی گزارنے کے بھی اصول ہیں لیکن بدقسمتی تو یہ ہے کہ آجکل عورت اس بات کو دلچسپی نہیں دیتی ہم مسلمان تو ہیں لیکن حقیقت میں بس نام کے مسلمان ہیں۔ ہم انسان تو ہیں لیکن حقیقت میں نام کے انسان ہیں۔ شاید یورپی کلچر کا ہمارے معاشرے پہ اثر ہی نہیں بلکہ کچھ زیادہ اثر ہوگیا ہے جس کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ اتنا ہی گر چکا ہے۔

ہمارے اسلام میں بہن کو بہن، بیٹی کو بیٹی، اور بیوی کو بیوی بن کے رہنے کا حکم دیا گیا لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اولاد اب اپنی شادی تک کے فیصلے اب خود کرتی تو ظاہر ہے جب گندگی پھیلے گی تو اس گندگی کا اثر سارے معاشرے پہ پڑے گا۔

تو بھائی بہنوں یہ جو ہر روز سوشل میڈیا پہ بچیوں کی ریپ شدہ خبریں، ہر روز لیک ہونے والی ویڈیوز، اور مردوں سے ناجائز تعلقات ہمارے معاشرے کو عورتوں کا سنگھار نہیں بلکہ ایک لعنت ہے۔

بھائی بہنوں جاگ جاؤ بڑھتی جہالت کو روکو کہیں ایسا نہ ہو کہ کل تمہاری بہن بیٹی کو بھی خودکشی اور تمہیں شرمندگی کرنی پڑے-
 

Ali Abbas Sindhi
About the Author: Ali Abbas Sindhi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.