چاک بچپن ہی سے ہم سب کے استعمال میں رہنے والا ایسا جز
ہے جس کو ہر کوئی استعمال کرتا رہا ہے ۔خوبصورت لکھائی اور ڈرائنگ کے لیے
استعمال میں رہنے والا یہ چھوٹا سا ٹکڑا ہمارے گھر کے بڑے بڑے مسائل کو
لمحوں میں دور کرنے کا سبب ہوتا ہے-
1: کپڑوں پر سے چکنائی کے دھبے دور کرتا ہے
کپڑوں پر لگے چکنائی کے دھبے دھونا ایک عذاب سے کم نہیں ہوتا ہے ۔ برش سے
بار بار رگڑنے کے باوجود یہ دھبے کپڑے کی جان چھوڑتے ہوئے نظر نہیں آتے ہیں
مگر ان ہی دھبوں پر اگر چاک کو رگڑ دیا جائے اور دس منٹ تک چھوڑ دیں اور دس
منٹ کے بعد چاک کو جھاڑ لیں تو چاک کے ساتھ چکنائی کے یہ دھبے بھی غائب ہو
جائيں گے-پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہِ آسٹریلیا پر ہے اور بھلے
ہی وہ ٹیسٹ میچ جیتیں یا نہ جیتیں، اپنے برتاؤ سے انھوں نے پاکستان اور
انڈیا کی سرحد کے دونوں جانب رہنے والوں کے دل ضرور جیت رہے ہیں۔ |
|
2:چاندی کے برتن اور زيورات کی چمک دمک
چاندی کے بنے برتن ہوں یا زیورات وقت کے ساتھ اپنی چمک کھو بیٹھتے ہیں اور
سیاہ ہو جاتے ہیں مگر ان چیزوں کو اگر چاک کے ٹکڑوں کے ساتھ رکھا جائے تو
چاک ان کی نمی کو جذب کر لیتا ہے اور ہمیشہ کے لیے ان کی چمک دمک کو برقرار
رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے-
|
|
3: سردی کے کپڑوں کو نمی اور بدبو سے محفوظ
رکھے
سردی کے کپڑوں کو سنبھالتے ہوئے اگر ان کے ساتھ کچھ ٹکڑے چاک کے رکھ دیے
جائيں تو چاک نمی کو اپنے اندر جذب کر کے ایک تو ان کو نمی کی بد بو سے
بچاتا ہے دوسرا نمی نہ ہونے کے سبب ان کو کیڑوں سے پہنچنے والے نقصان سے
بھی بچاتا ہے-
|
|
4:زنگ سے بچاتا ہے
عام طور پر گھر میں استعمال ہونے والے چھوٹے موٹے اوزار دھاتوں سے بنے ہوتے
ہیں جو جلد زنگ پکڑ لیتے ہیں ان کو زنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی سطح پر
چاک لگا دینے سے ان کو زنگ نہیں لگتا ہے-
|
|
5:حشرات سے محفوظ رکھتا ہے
عام طور پر بے ضرر نظر آنے والے کیڑے مکوڑے اور چیونٹیاں گھر کی صفائی کو
برباد کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہوتے ہیں مگر اگر گھر کے داخلی راستوں اور کچن
کی الماریوں وغیرہ میں اگر چاک سے لکیریں گھینچ دی جائيں تو یہ کیڑۓ مکوڑے
ان لکیروں سے خزفزدہ ہو کر ان میں داخل نہیں ہوتے ہیں-
|
|