بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ روٹی ہمیشہ سالن سے کھائی جاتی
ہے چاول سے نہیں، اور چاول ہمیشہ ہاتھ یا چمچے سے کھاتے ہیں روٹی یا پراٹھے
سے نہیں۔۔۔میٹھے میں نمک نہیں ہوتا اور نمکین میں میٹھا نہیں۔۔۔لیکن کچھ
لوگ کھانوں کو اس طرح ملاتے ہیں کہ ان کے کمبینیشنز حیرت انگیز بن جاتے
ہیں۔۔۔اور جب انہیں کھا کر دیکھو تو ہاتھ نہیں رکتا۔۔۔آپ کو بتاتے ہیں کچھ
ایسے ہی آزمائے ہوئے عجیب و غریب ملاپ۔۔۔
آملیٹ اور پینٹ بٹر
یہ کومبینیشن ہم نے دیکھا سب سے پہلے اداکار اعجاز اسلم کے پاس۔۔۔جو اپنے
آملیٹ میں لازمی شامل کرتے ہیں پینٹ بٹر اور ان کا آملیٹ واقعی کچھ اتنا
ذائقہ دار ہوتا ہے کہ آپ کا ہاتھ نہیں رکتا۔۔۔ |
|
شہد اور آلو کے چپس
شہد اور آلو کے چپس کو ملانے کا سوچ کر ہی منہ میں کچھ عجیب سا ذائقہ آتا
ہے لیکن جیسے ہی اس ذائقہ کو اصل میں چکھ کر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ کیچپ
نا ہونے کی صورت میں فرینچ فرائز کے لئے سب سے بہترین ٹوپنگ ہے شہد۔۔۔
|
|
پاپ کارن اور کیچپ
گرم گرم پاپ کارن پر کیچپ ڈال کر کھاتے ہوئے کچھ لوگ دیکھے تو حیرت
ہوئی۔۔۔آخر کیسے اس قسم کا ملاپ ممکن ہوسکتا ہے لیکن جب خود یہ کر کے دیکھا
تو اندازہ ہوا کہ یہ دونوں تو ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں۔۔۔
|
|
فش فنگر اور کسٹرڈ
مچھلی اور دودھ کو ہمیشہ ایک دوسرے کا دشمن مانا جاتا ہے ، پھر کیسے قبول
کیا جائے اتنا عجیب و غریب ملاپ۔۔۔لیکن کچھ لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے
جناب۔۔۔یعنی میٹھا میٹھا کسٹرڈ بن جاتا ہے فش فنگر کا ساس اور ایسے کسی
ذائقے کو چکھنے کے لئے خود کو ذہنی طور پر کرنا پڑتا ہے تیار۔۔۔۔
|
|
برصغیر میں ہمیشہ سے کچھ ایسے ذائقے ہیں جن کو آپس میں ملا کر منفرد کر لیا
جاتا ہے۔۔۔جیسے کچھ لوگ بریانی زردہ مکس کر کے کھاتے ہیں، کچھ لوگ شیرمال
سے کھیر کھاتے ہیں، کچھ لوگ حلیم میں لازمی دہی ملاتے ہیں اور کچھ آم کو
پراٹھے سے کھاتے ہیں۔۔۔لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو کچھ نیا کر کے دکھاتے ہیں-
|