سردی کے موسم میں چھٹی کا دن کیسے گزارنا چاہیے؟

image


سردی کے موسم کی آمد آمد ہے اور ملک کے بہت سارے علاقوں کو سردی نے اپنی لپیٹ میں بھی لے لیا ہے ۔ اس موسم کا جہاں اپنا ایک حسن ہوتا ہے وہیں پر اس موسم کے حوالے سے ایک چیز یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوں یا موسم بہت سرد ہو تو انسان کھلے عام گھر سے باہر زیادہ وقت نہیں گزار سکتا۔ اس پابندی کے سبب بہت سارے لوگوں کا چھٹی والا دن گزر میں بور ہوتے ہوئے گزرتا ہے یا پھر سوتے ہوئے گزر جاتا ہے مگر ہم اس دن کو بھی اچھے طریقے سے پلان کر کے انجوائے کر سکتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتائيں گے جن کے ذریعے سردیوں میں چھٹی کے دن کو بھی دلچسپ بنایا جا سکتا ہے-

1: بہت سارا آرام کریں
سردی کے موسم میں انسانی جسم کو توانائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ ہفتہ بھر کام کرنے کے سبب ہمارا انرجی لیول کافی کم ہو جاتا ہے اس لیے سردی کے موسم میں چھٹی والے دن کے لیے زیادہ جسمانی مشقت کے کوئی کام شیڈول میں نہ رکھیں جو کہ آپکی توانائی میں کمی کا باعث ہو-
 

image


2: اچھے پکوان بنائيں
سردی کے موسم میں عام طور پر بھوک زیادہ لگتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ اس دن کھانے کا خصوصی اہتمام کریں اور اس میں گھر والوں کی مدد کریں سردی کے موسم میں باربی کیو کا اہتمام نہ صرف گھر والوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی آگ کی گرمی اور تیار شدہ کھانا صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے-

3: ان ڈور گیم کھیلیں
کیرم ، لوڈو ۔ اسکریبل وغیرہ ایسے کھیل ہیں جن کو آرام سے گھر میں بیٹھ کر نہ صرف کھیلا جا سکتا ہے بلکہ یہ وقت گزارنے کا بہترین ترین ذریعہ ہو سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کھیلوں کے کھیلنے سے ذہنی نشونما پر بھی بہت بہتر اثر پڑتا ہے-
 

image


4: اچھی مووی دیکھیں
عام طور پر سردی میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور ایسے میں ان لمبی شاموں اور راتوں کو گزارنے کے لیے اچھے ڈرامے یا مووی وہ بہترین حل ہے جو کہ انسان گھر بیٹھے بھی انجوائے کر سکتا ہے اور اس سے وقت بھی اچھی طرح کٹ جاتا ہے اس لیے چھٹی والے دن کے لیے پہلے سے انتخاب کر کے رکھیں اور اس دن وہ مووی اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں-
 

image


5: کوئی تعمیری مشغلہ اپنائیں
ماضی میں سردی کے موسم کے ساتھ ہی ہماری بڑی بوڑھیاں سلائياں اور اون کے گولے نکال لیتی تھیں اور رضائی میں بیٹھ کر گھر کے ہر فرد کو سوئٹر بن بن کر دیتی رہتی تھیں مگر حالیہ دنوں میں ایسے کام مفقود ہوتے جا رہے ہیں ۔سردی کی طویل شامیں گزارنے کے لیے خود کو ایسے ہی کسی مشغلے میں مصروف کریں جو کہ آپ کے مزاج کے مطابق ہو اس میں کتابیں پڑھنا بھی شامل ہو سکتا ہے یا پھر ایسا کوئی ہنر سیکھنا بھی جو کہ عام طور پر آپ نہیں کر سکتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: