لکڑی کی پالکیوں سے الیکٹرک گاڑیوں تک 'طواف کعبہ' کا سفر

image


مرور زمانہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے دیدار کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی مقام مقدس میں سہولیات میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ ایک وقت تھا کہ عمر رسیدہ اور معذور عازمین حج وعمرہ کو لکڑی کی بنی پالکیوں پر اٹھا کر طواف کرایا جاتا اور آج اس کی جگہ الیکٹرک گاڑیوں نے لے لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پرانے دور میں خانہ کعبہ کے گرد طراف کے دوران اکثر'لکڑ کی الشبریہ' کی آوازیں سنائی دیتیں۔ الشبریہ لکڑی سے بنی ایک پالکی ہوتی جس میں معذور اور عمر رسیدہ عازمین کو بٹھا کر طواف کرایا جاتا۔
 

image


الشبریہ میت اٹھانے کے لیے استعمال کی جانے والی چارپائی کی شکل کی ہوتی اور اسے خصوصی طور پر معذور اور معمر عازمین حج وعمرہ کے طواف کے لیے استعمال کیا جاتا۔ دوسرے عازمین الشبریہ میں بیٹھے شخص کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیتے۔ الشبریہ کو خوبصورت ڈیزائن اور مختلف رنگوں میں بھی تیار کیا جاتا۔ ان پر ریشم اور روئی کے کپڑے بچھائے جاتے۔ بعض الشبریہ سرخ اور کچھ سبز رنگ کی ہوتیں۔ عام طور پر ایک الشبریہ کو چار کونوں سے چار افراد اٹھاتے۔

سعودی مورخ اسماعیل البرکاتی کا کہنا ہے کہ پرانے دور میں طواف کے دوران اکثر 'خشب خشب' یعنی لکڑی سے تیار کردہ الشبریہ کی آوازیں سنائی دیتیں۔ آوازیں لگانے کا مقصد پیدل چلنے والے عازمین حج وعمرہ کو راستے سے ہٹانا ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اہل مکہ الشبری کو 'الشباری' بھی کہتے اور یہ انڈونیشی لکڑی سے تیار کی جاتی تھی۔ جو مضبوط ہوتی اور اس پر زیادہ وزن ڈالا جاسکتا تھا۔

مگر اب الشبریہ کی جگہ الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام اور طواف کعبہ میں 10 ہزار ایسی الیکٹرک تیار کر رکھی ہیں جو عمر رسیدہ اور معذور عازمین حج کے طواف کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
 

image


مسجد حرام میں بھی الیکٹرک وہیل چیئر 15 مقامات پر فراہم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی معذور یا عمر رسیدہ شخص کو نقل وحرکت کے لیے فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

YOU MAY ALSO LIKE: