ریبیز سے بچاؤ، آوارہ کتے سے سامنا ہو تو چند باتیں ضرور یاد رکھیں

image


پورے ملک میں اس وقت کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں تو اس سبب موت تک واقع ہو گئی ہے اور ایسا ملک بھر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ہوا ہے ، ماضی میں سال میں ایک بار آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم چلائی جاتی تھی جس میں کتوں کو زہر دے کر یا تو مار دیا جاتا تھا یا پھر حکومت کے نشانچی ان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا کرتے تھے مگر کافی عرصے سے ایسی کوئی مہم نہ شروع ہونے کے سبب ملک بھر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے سبب ربیز جیسی بیماری کے سبب بہت سارے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ اگر اتفاق سے آپ کا سامنا آوارہ کتے سے ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے کہ آپ محفوظ رہ سکیں-

1: اگر کتا صرف آپ کو دیکھ کر بھونک رہا ہے
کہاوت مشہور ہے کہ بھونکنے والا کتا کاٹتا نہیں ہے مگر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کب وہ بھونکنا بند کر کے کاٹنا شروع کر دے اس لیے اس سے محتاط کرنا ضروری ہے ۔ ایسے کتے کو دیکھ کر مسکرا کر اس کو پرسکون کرنےکی کوشش نہ کریں کیوںکہ ہو سکتا ہے کہ کتا آپ کی مسکراہٹ کا غلط مطلب لے لے اور اس کو مقابلے کی دعوت سمجھ بیٹھے ۔ ایسے کتے کو پتھر یا چھڑی مار کر بھی بھگانے کی کوشش مت کریں اس طرح اس کے اشتعال میں اضافہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کی جانب کمر کر کے بھاگنے کی کوشش کریں کیوں کہ آپ کتے سے زیادہ رفتار سے بھاگ نہیں سکتے ہیں ۔ ایسے حالات میں کتے کی جانب سے محتاط ہوتے ہوئے اس سے غیر محسوس انداز میں اپنا فاصلہ بڑھاتے جائیں اور اس سے دور ہونے کی کوشش کریں -
 

image


2: اگر کتا کاٹنے کی کوشش کرے
کوئی بھی جانور بغیر کسی وجہ کے کبھی بھی کاٹنے کی کوشش نہیں کرتا ہے اس کے کاٹنے کا سبب یا تو اس کی بھوک ہوتی ہے یا پھر وہ اپنے یا اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھاتا ہے اگر کوئی کتا آپ کو کاٹنے کی کوشش کرے تو چیخنے اور شور مچانے سے پرہیز کریں کیوں کہ اس طرح جنگلی جانور کی غضب ناکی میں اضافہ ہوتا ہے اس کے بعد کوشش کریں کہ اگر اپ کے پاس کوئی کپڑا یا جیکٹ موجود ہو تو اس کتے کے منہ پر ڈال دیں تاکہ وہ اپنے دانتوں سے اّپ کو نشانہ نہ بنا سکے اگر کوئی کپڑا بھی نہ ہو تو اس وقت کتے کے ساتھ مقابلہ کرنا ہی واحد حل ہو تو کوشش کریں کہ آپ کے جسم کے ننگے حصے خصوصاً گردن اس کے دانتوں کا نشانہ نہ بن سکے کتا حملہ آور تو ہوتا ہے مگر مہ ایک اچھا پہلوان نہیں ہوتا اس لیے اس کی پچھلی ٹانگوں کو قابو میں کر کے اسے خود سے دور پھینکا جا سکتا ہے یا پھر اپنے بوجھ کو کتے کے جسم پر ڈال کر اسے زمین پر گرا کر بھی خود کو اس کے چنگل سے بچایا جا سکتا ہے اس کے بعد کوشش کریں کہ اپنے اور کتے کے درمیان کسی آڑ کو تلاش کر لیں جیسے کوئی درخت یا گاڑی-
 

image


3: اگر کتا کاٹ لے
اگر کتا کاٹ لے تو چاہے وہ کتا آوارہ ہو یا پالتو دونوں صورتوں میں زخم کو اچھی طرح صابن سے دھو کر صاف کر لینا چاہیے اس کے بعد زخم کو ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے اور لازمی طور پر پیٹ میں ریبیز کے بچاؤ کے چھ انجکشن لگوانے چاہئیں کیونکہ ربیز کی بیماری نا قابل علاج ہوتی ہے اس بیماری کے اثرات جسم میں 30 سے 50 دنوں میں ظاہر ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور اس کے لیے لازمی نہیں ہے کہ یہ جراثيم جسم میں صرف کتے کے کاٹنے ہی سے منتقل ہوں بعض اوقات کتے کی تھوک سے بھی یہ جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں اس لیے پالتو کتے اگر چاٹیں تو اس صورت میں بھی ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لینا چاہیے-

YOU MAY ALSO LIKE: