موسم سرما کی بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر

image


موسم سرما جب بھی آتا ہے اپنے ساتھ رنگ ہی رنگ لاتا ہے اس موسم میں برف کے خوبصورت گالے روئی کی طرح جب زمین پر گرتے ہیں تو درخت ،پہاڑ اور زمین پر سفید چادر سی بچھ جاتی ہے اس موسم میں دن سمٹ جاتے ہیں اور راتیں ٹھنڈی سیاہ اور طویل ہو جاتی ہیں-

لیکن اس سرد موسم کی شدت سے بچے، بوڑھے اور خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اس لئے ان کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے اس موسم میں نزلہ و زکام عام بیماری ہے اس کے علاوہ بچوں کو سینے اور گلے کے امراض لاحق ہوتے ہیں کھانسی اور نمونیہ بھی اس موسم کی بیماریاں ہیں-
 

image


اگر ہم موسم سرما کے آغاز سے پہلے اس سے بچنے کی تدابیر کر لیں تو ہم ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں گیس کے ہیٹر کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے نکلنے والی گیس مضر صحت ہے ۔

موسم سرما میں ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو آپ کو سردی سے محفوظ رکھیں اور آپ کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوں جیسے مچھلی،انڈہ،گاجر کاحلوہ،دیسی مرغ کی یخنی،گڑ ،تل اور میوہ جات کا استعمال آپ کو سردی سے محفوظ رکھتا ہے-

اس موسم میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز رکھیں جیسے سموسے ،پکوڑے اور حلوہ پڑی وغیرہ ہیں ذائقے کے لئے کبھی کبھار ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن زیادہ استعمال مضر صحت ہے۔ مچھلی کا استعمال روزانہ کریں اگر قوت خرید نہ ہو تو ہفتہ میں ایک یا دو بار ضرور استعمال کریں۔ مچھلی چھوٹے بچوں ،خواتین اور مردوں کے لئے برابر فوائد کی حامل ہے اس کے استعمال سے یادداشت بہتر اور دماغ تیز ہوتا ہے شوگر کے مرض سے محفوظ رکھتی ہے بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے۔
 

image


سردیوں میں گاجر ،چقندر اور مالٹے کے جوس کا استعمال بھی آپ کی صحت کے لئے مفید ہے ان کے استعمال سے آپ کا چہرہ اور جلد نہ صرف خوبصورت بلکہ رنگت بھی گوری ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں بچوں کو شہد کا استعمال ضرور کروائیں اس سے وہ سینے اور گلے کے امراض سے محفوظ رہیں گے-

نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پینے سے فاسد مادے اور جسم میں بڑھی ہوئی چربی کم ہو جاتی ہے جس سے آپ کا موٹاپا اور وزن کم ہو جاتا ہے وزن کم کرنے کے لئے نیم گرم پانی ،شہد اور ایک لیموں کا رس ملا کر نہار منہ لیں۔

سردیوں میں ہی ہونٹ ،ہاتھ پاؤں اور ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اس کے لئے ویسلین کا استعمال کریں پھٹی ایڑیوں کے لئے ہومیو پیتھک دوا کیلنڈولا کا استعمال کریں یا پھر ویسلین میں بیس قطرے پٹرولیم مدر ٹنکچر کے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں رات کو سوتے وقت ہاتھ پاؤں اور منہ پر لگا کر سو جائیں اور صبح کسی اچھے صابن سے اپنا منہ دھو لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: