سال 2019 میں بیرون ملک آباد شہریوں کی وطن بھیجی گئی رقوم

پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کی معیشت میں بیرونی ممالک سے رقوم کی ترسیل کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اس برس کے پہلے دس ماہ میں بیرون ملک آباد شہریوں نے 700 بلین ڈالر سے زائد رقوم اپنے وطنوں میں بھیجیں۔

1۔ بھارت
اس برس بھی پہلے نمبر پر بھارت رہا۔ اس برس 82 بلین ڈالر کی رقوم دیگر ممالک سے بھارت منتقل کی گئیں۔ یہ رقم بھارتی مجموعی قومی پیداوار کا 2.8 فیصد ہے۔

image


2۔ چین
چین میں بیرونی ممالک سے اس برس کے پہلے دس ماہ میں 70.2 بلین ڈالر بھیجے گئے۔ اس برس بھی دیگر ممالک میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے زیادہ رہیں۔ یہ رقم چینی جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے۔

image


3۔ میکسیکو
بیرون ممالک میں مقیم میکسیکو کے شہریوں نے اس برس اب تک 38.7 بلین ڈالر وطن واپس بھیجے۔ ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پورے برس کے دوران بیرون ملک آباد میکسیکو کے شہریوں نے 35.6 بلین ڈالر وطن بھیجے تھے۔

image


4۔ فلپائن
چوتھے نمبر پر فلپائن ہے، جہاں اس برس کے پہلے دس ماہ کے دوران دیگر ممالک میں مقیم فلپائنی شہریوں نے 35 بلین ڈالر بھیجے۔ یہ رقم فلپائن کی مجموعی قومی پیداوار کے 9.8 فیصد کے برابر بنتی ہے۔

image


5۔ مصر
غیر ممالک میں آباد شہریوں کی وطن بھیجی گئی رقوم کے اعتبار سے مصر اس برس بھی پانچویں نمبر پر ہے۔ اس برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مصر کے تارکین وطن شہریوں نے 26.4 بلین ڈالر واپس اپنے وطن بھیجے۔ یہ رقم مصری جی ڈی پی کا قریب 9 فیصد بنتی ہے۔

image


6۔ نائجیریا
چھٹے نمبر پر افریقی ملک نائجیریا ہے، جہاں اس برس کے اعداد و شمار کے مطابق 25.4 بلین ڈالر بھیجے گئے، جن میں سے زیادہ تر نائجیرین تارکین وطن نے بھیجے۔ بیرون ممالک سے بھیجی گئی یہ رقوم ملکی جی ڈی پی کا 5.7 فیصد بنتی ہیں۔

image

7۔ فرانس
یورپی ملک فرانس ساتویں نمبر پر ہے جس کے دیگر ممالک میں آباد تارکین وطن نے اس برس کے پہلے دس ماہ کے دوران 25.2 بلین ڈالر وطن بھیجے۔ بیرون ممالک آباد شہریوں کی بھیجی گئی یہ رقوم فرانسیسی جی ڈی پی کا 0.9 فیصد بنتی ہیں۔
image


8۔ پاکستان
پاکستان کو اس برس دیگر ممالک سے 21.9 بلین ڈالر موصول ہوئے جب کہ سن 2018 کے پورے برس کے دوران پاکستانی تارکین وطن نے 21 بلین ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ اس برس اب تک بھیجی گئی رقوم پاکستانی جی ڈی پی کا 7.9 فیصد بنتی ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں چھبیس فیصد کی کمی ہوئی تھی۔

image


9۔ بنگلہ دیش
بنگلہ دیشی تارکین وطن نے اس برس کے پہلے دس ماہ میں 17.5 بلین ڈالر وطن بھیجے۔ سن 2018 کے دوران 15.6 بلین ڈالر بھیجے گئے تھے۔

image


10۔ جرمنی
اس برس دسویں نمبر پر جرمنی ہے۔ دیگر ممالک میں بسنے والے جرمن شہریوں نے 16.8 بلین ڈالر جرمنی بھیجے جو ملکی جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر ہے۔

image

Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: